Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

حضرت قیس بن عباد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جنازے کے ساتھ آواز بلند کرنا ناپسند فرماتے تھے۔اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 120 جنازے کے ساتھ آگے پیچھے ، دائیں بائیں چلنا جائز ہے البتہ پیچھے چلنا افضل ہے۔ مسئلہ 121 جنازے کے ساتھ سواری پر جانا درست ہے لیکن سوار کو جنازے کے پیچھے چلنا چاہئے۔ عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اَلرَّاکِبُ یَسِیْرُ خَلْفَ الْجَنَازَۃِ وَ الْمَاشِیْ یَمْشِیْ خَلْفَہَا وَ اَمَامَہَا وَ عَنْ یَمِیْنِہَا وَ عَنْ یَسَارِہَا قَرِیْبًا مِنْہَا )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗد[1] (صحیح) حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سوار جنازے کے پیچھے رہے اور پیدل جنازے کے قریب رہتے ہوئے آگے پیچھے، دائیں بائیں چل سکتا ہے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَلْمَشْیُ خَلْفَہَا اَفْضَلُ مِنَ الْمَشْیِ اَمَامَہَا)) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالْبَیْہَقِیُّ [2] (حسن) حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جنازے کے پیچھے چلنا ، آگے چلنے سے افضل ہے۔‘‘ اسے احمد اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 122 جب تک جنازہ زمین پر نہ رکھا جائے اس وقت تک بیٹھنا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اِذَا رَأَیْتُمُ الْجَنَازَۃَ فَقُوْمُوْا فَمَنْ تَبِعَہَا فلَاَ یَقْعُدْ حَتّٰی تُوْضَعَ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [3] حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب جنازہ دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ اور جو شخص جنازے کے ساتھ جائے وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک جنازہ نیچے نہ رکھ دیاجائے۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 123 جنازہ اٹھانے کے بعد وضو کرنا مستحب ہے۔
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter