Maktaba Wahhabi

نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

مؤلف: حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ

ناشر: مكتبة أهل الأثر للنشر والتوزيع، ملتان پاکستان

۱۳: ابن حجر : صدوق فقیہ فی حدیثہ بعض لین وخولط قبل موتہ بقلیل (تقریب التہذیب :۲۶۱۶( ۱۴: حاکم: صحح لہ (المستدرک ۱۶۸/۲ ح ۲۷۰۶( جرح کرنے والے: جرح ۱: البخاری: عندہ مناکیر(الضعفاء للبخاری: ۱۴۸( وقال : منکر الحدیث انا لا اروی عنہ شیئا ۲: ابوحاتم: محلہ الصدق وفی حدیثہ بعض الاضطراب ۳: النسائی: احد الفقہاء لیس بالقوی فی الحدیث (الضعفاء: ۲۵۲( ۴: ابوزرعہ الرازی: ذکرہ فی الضعفاء( ۶۳۳/۲( ۵: العقیلی: ذکرہ فی الضعفاء(۱۴۰/۲( اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ سلیمان جمہور کے نزدیک ثقہ وصدوق ہیں (یاد رہے کہ وہ صحیح مسلم کے راوی ہیں ( لہٰذا اس حدیث میں سلیمان بن موسیٰ کی وجہ سے "لین" (کمزوری( نہیں ہے۔ "خولط بیسیر قبل موتہ" ثابت بھی نہیں ہے اور یہاں غیر مضر ہے۔ وللہ اعلم ابوداؤد نے اس حدیث پر سکوت کیا ہے لہٰذا تھانوی صاحب کے اصول کے مطابق یہ روایت صالح ہے، شیخ البانی نے اس روایت کے بارے میں کہا: "رواہ ابوداؤد (۷۵۹( باسناد صحیح عنہ" (ارواء الغلیل ۸۱۵/۲( تنبیہ: ہمار ے نزدیک یہ روایت مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ طاؤس: ثقۃ فقیہ فاضل (التقریب : ۳۰۰۹( یہ کتب ستہ کے راوی اور طبقۂ ثالثہ کے تابعی ہیں ، ابن عباس وغیرہ کے شاگرد ہیں۔ اگرچہ ہمارےنزدیک مرسل روایات ضعیف ہوتی ہیں مگر اس روایت کو دو وجہ سے پیش کیا گیا ہے۔
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام
10تقلید پرستی کا ایک عبرتناک واقعہ
19اثبات التعدیل فی توثیق مؤمل بن اسماعیل
32دیوبندیہ کا ایک عجیب اصول
38خلاصۃ التحقیق
41نصرالرب فی توثیق سماک بن حرب
41جارحین اور ان کی جرح
Flag Counter