Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

اِحکام الاحکام ج : ۲ ، ص : ۱۷۲ ۔ ’’اسی کے قریب یہ بات بھی ہے کہ کوئی عبادت شریعت میں کسی خاص طریقہ پر ثابت ہو ،اور کوئی شخص اس میں کوئی غیر شرعی چیز شامل کرکے تبدیل کردے اور یہ خیال کرے کہ یہ چیز اس عبادت کے عموم میں داخل ہے تو اس کا یہ خیال درست اور صحیح ہرگز نہیں ہوگا ،کیونکہ عبادات میں تعبّدی طریقہ غالب ہے اور اس کا ماخذ [ رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے] اطلاع پائے بغیر معلوم نہیں ہوسکتا ‘‘۔ w مجدِّد وقت شاہ ولی اللہ محدِّث دہلوی رحمہٗ اللہ وضاحت فرماتے ہیں : (وَ مِنْہَا التَّشَدُّدُ وَ حَقِیْقَتُہٗ اِخْتِیَارَاتُ عِبَادَاتٍ شَاقَّۃٍ لَمْ یَاْمُرْ بِہَا الشَّارِعُ کَدَوَامِ الصِّیَامِ وَ الْقِیَامِ وَ التَّبَتُّلِ وَ تَرْکِ التَّزَوُّجِ وَ أَنْ یَّلْتَزِمَ السُّنَنَ وَ الْآدَابَ کَاِلْتِزَامِ الْوَاجِبَاتِ … فَاِذَا کَانَ ہٰذَا الْمُتَعَمِّقُ وَ الْمُتَشَدِّدُ مُعَلِّمُ قَوْمٍ وَ رَئِیسُہُمْ ظَنُّوْا أَنَّ ہٰذَا أَمْرُ الشَّرْعِ وَ رِضَاہُ وَ ہٰذَا أَدَائُ رُہْبَانِ الْیَہُودِ وَ النَّصَاریٰ) ۔ حجۃ اللہ البالغۃ، باب احکام الدین من التحریف ج:۱ ،ص: ۴۰ ۔ ’’دین میں تحریف کے جہاں اور اسباب بھی ہیں، وہاں ان میں سے ایک یہ سبب بھی ہے کہ دین میں تشدّد اختیار کیا جائے ۔ اور تشدّد کی حقیقت یہ ہے کہ ایسی مشکل عبادات کو اختیار کرلیا جائے ، جن کے متعلق شارع نے کوئی حکم نہیں دیا ۔ مثلاً کوئی شخص دوامی طور پر روزہ رکھے ، قیام کرے ، تخلیہ میں بیٹھا رہے اور نکاح کرنے سے گریز کرے ۔ اور مثلاً یہ کہ سنتوں اور مستحبات کا ایسا التزام کرے جیسا کہ واجبات کیلئے کیا جاتا ہے [ تو اس کا ایسا کرنا راہبانِ یہود و نصاریٰ کی ادا یعنی تحریفِ دین کا دروازہ کھولنا ہے ] جب کوئی متعمّق اور متشدّد شخص خیر سے کسی قوم کا استاذ یا سردار بھی ہو تو پھر لا محالہ وہ قوم یہ خیال کرلیتی ہے کہ ان کے استاذ یا سردار کا یہ عمل شرع کا حکم اور اس کا پسندیدہ امر ہے ۔ اور یہی بیماری تھی یہودیوں اور نصاریٰ کے صوفیوں میں ‘‘ ۔ آگے فرمایا :’’اِسی کا نتیجۂ بد یہ نکلا کہ شریعتِ موسوی و عیسوی تحریف کا ملغوبہ بن کر رہ گئی اور تورات و انجیل اپنے حقیقی وجود کو کھو بیٹھیں ۔ یہی وجہ ہے کہ قانونِ الٰہی نے انسانوں کو ان کی اپنی مرضی پر نہیں چھوڑا ۔ عبادات و معاملات بلکہ یہاں تک کہ حکومت اور سلطنت کے احکام میں بھی
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter