Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

علاّمہ عینی حنفی نے عمدۃ القاری میں نبی اکرم ﷺ کے باجماعت نمازِ تراویح پڑھانے سے تعلق رکھنے والی احادیث کی شرح میں لکھا ہے : (فَاِنْ قُلْتَ : لَمْ یُبَیَّنْ فِی الرِّوَایَاتِ الْمَذْکُورَۃِ عَدَدُ الصَّلوٰۃِ الَّتِی صَلَّہَا رَسُوْلْ اللّٰہِ ﷺ فِی تِلْکَ اللَّیَالِی ، قُلْتُ : رَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ وَ ابْن ُ حِبَّانَ مِنْ حَدِیْثِ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ :صَلَّیٰ بِنَا رَسْوْلُ اللّٰہِﷺ فِیْ رَمَضَانَ ثَمَانِ رَکَعَاتٍ ثُمَّ أَوْتَرَ)۔ عمدۃ القاری ۴؍۷؍۱۷۷ ۔ ’’ اگرآپ کہیں کہ اِن روایات میں اس بات کی وضاحت تو نہیں آئی کہ اُن راتوں میں نبی ﷺنے باجماعت نمازِ تراویح کی کتنی رکعتیں پڑھائی تھیں؟ تو میں کہوں گا کہ صحیح ابنِ خزیمہ و ابنِ حبان میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ہمیں رمضان میں آٹھ رکعتیں پڑھائیں اور پھر وتر پڑھے ‘‘ ۔ یہی حدیث علّامہ زیلعی حنفی نے نصب الرایۃ میں نقل کی ہے ۔ اور بیس رکعتوں والی حدیث کو ضعیف قرار دینے کے ساتھ ساتھ ہی انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا والی حدیث بھی ذکر کی ہے جس میں سال بھر کی ’’ صلوٰۃ اللیل ‘‘ گیارہ رکعتیں ذکر ہوئی ہیں ۔ نصب الرایۃ ۲؍۱۵۲ ۔۱۵۳ 1۔ امام ابو حنیفہ رحمہٗ اللہ کے شاگردِ خاص امام محمد نے اپنی کتاب مؤطا میں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی گیارہ رکعتوں والی مذکورۃ الصدر حدیث نقل کرنے کے بعد لکھا ہے : 4۔ (بِہٰذَا نَأْخُذُ کُلَّہٗ)۔ مؤطا امام محمد ص :۹۳ و فی بعض الطبعات ص : ۱۳۸ ۔۱۳۹ ’’ ہم اسی سب کو لیتے ہیں ‘‘ ۔ امام محمد نے گیارہ رکعتوں والی حدیث پر یہ باب قائم کیا ہے : (بَابُ قِیَامِ شَہْرِ رمضان)’’ ماہِ رمضان میں قیام اللیل [ تراویح ] کا بیان ‘‘۔دیکھیئے :مؤطا امام محمد ص:۱۳۸ ۔ [3] مولانا عبد الحیٔ نے امام محمد کی اس تبویب پر لکھا ہے : (وَ یُسَمَّیٰ التَّرَاوِیحُ ، قِیَامُ شَہْرِ رَمَضَانَ)’’تراویح کو ہی قیامِ ماہِ رمضان بھی کہا جاتا ہے‘‘ التعلیق الممجد علی موطأ امام محمد ص:۱۳۸ 5۔
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter