Maktaba Wahhabi

160 - 165
(( إِنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِ )) ’’اور اللہ کی مدد صبر سے حاصل ہوتی ہے۔‘‘ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ بَلَى إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَيَأْتُوكُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ هَذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ آلَافٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مُسَوِّمِينَ ﴾ [آل عمران: ۱۲۵] ’’کیوں نہیں! اگر تم صبر کرو اور ڈرتے رہو اور وہ اپنے اسی جوش میں تم پر آ پڑیں تو تمھارا رب پانچ ہزار فرشتوں کے ساتھ تمھاری مدد کرے گا جو خاص نشان والے ہوں گے۔‘‘ غزوۂ بدر کے موقع پر جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کفار کے لشکر کو دیکھا تو ان کے دلوں میں تشویش پیدا ہوئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین ہزار فرشتوں کی مدد کی بشارت دی۔ پھر مزید فرمایا کہ اگر تم صبر کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو اللہ تعالیٰ پانچ ہزار فرشتوں سے تمھاری مدد فرمائے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے پہلے فرمایا کہ اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے، پھر اللہ تعالیٰ نے تخفیف کر کے فرمایا: ﴿ فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللّٰه وَاللّٰه مَعَ الصَّابِرِينَ ﴾ [الأنفال: ۶۶] ’’پس اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں تو دو سو پر غالب آئیں اور اگر تم میں سے ہزار ہوں تو اللہ کے حکم سے دوہزار پر غالب آئیں اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘
Flag Counter