پیش لفظ
إِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَن یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْہَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ اَمَّا بَعْدُ !
قارئین کرام! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔۔۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اسی کی توفیق و عنایت سے تقریباً 28 سال تک ریڈیو ام القیوین (متحدہ عرب امارات) اور ریڈیو جدہ (سعودی عرب)کی اردو سروس سے دینی پروگرام پیش کرنے کا موقع ملا، جسے ڈائریکٹ سننے والوں کے علاوہ آڈیو کیسٹ اور پھر سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کے ذریعے بھی اپنے سننے والوں تک پہنچایا گیا، اور اب انہی ریڈیو پروگرامز کے اسکرپٹس کو مختلف موضوعات کے تحت کتابی شکل میں پیش کرنے کی سعادت بھی مل رہی ہے۔ تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا خَالِصاً لِوَجْہِہِ الْکَرِیْمِ۔
اسی عرصے میں پانچ سال کے دوران میں مختلف مواقع کی تقریباً آٹھ سو نشستوں میں نماز کے احکام و مسائل قدرے تفصیل و دلیل کے ساتھ ذکر کیے گئے، جن میں سے طہارت کے احکام و مسائل زیرِ نظر کتاب میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
اس کتاب کی ترتیب و تبییض کے سلسلے میں ہم اپنے فاضل دوست جناب حافظ ارشاد الحق صاحب (فاضل مدینہ یونیورسٹی، مقیم الذید، شارجہ) اور اپنی لختِ جگر ام محمد شکیلہ قمر کے شکر گزار ہیں، جنھوں نے اَن تھک محنت کے ساتھ اسے تحریر کیا۔ جَزَاہُمَا اللّٰہُ فِيْ الدَّارَیْنِ خَیْراً۔
اس کتاب کی کمپوزنگ ہمارے لختِ جگر ابو فارس عدنان قمر سَلَّمَہُ اللّٰہُ نے کی ہے ،اللہ تعالیٰ اُس کی محنت کو قبول فرمائے اور اسے توفیقِ مزید سے نوازے۔ آمین
زیرِ نظر کتاب کی طباعت و اشاعت کے لیے ہمارے ساتھ ہمارے دوست دلشاد احمدمحمد یامین
|