Maktaba Wahhabi

97 - 105
شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہّاب بن سلیمان التمیمی رحمہ اللہ مختصر سوانحی خاکہ اور حسین نامۂ اعمال کی چند جھلکیاں ولادت ونشأت: ہماری اس کتاب اور دیگر متعددکتابوں کے مصنّف عظیم مجدّدومجاہدشیخ السلام محمد بن عبدالوہاب بن سلیمان التمیمی رحمۃ اللہ علیہ ۱۱۱۵ ؁ھ ؍۱۷۰۳ ؁ء میں ایک چھوٹے سے شہر العُیینہ(جو سعودی عرب کے دار الخلافہ الریاض کے شمال میں واقع ہے)کے ایک بہت بڑے خانوادۂ علم وفضل میں پیدا ہوئے۔والد گرامی شیخ عبدالوہاّب رحمہ اللہ جلیل القدر عالم اور سلفی العقیدہ فقیہہ تھے۔علوم ِ قرآن‘ تفسیر‘حدیث‘فقہ اور ادب ِعربی میں ممتاز حیثیت کے مالک اور العیینہ کے قاضی تھے۔اسی طرح ہی جدِّامجد شیخ سلیمان رحمہ اللہ بھی تبحّر علمی لے لحاظ سے عیینہ کے تمام علماء پر فوقیت رکھتے تھے۔حاکم ِ وقت امیر عبداللہ بن معمر کے ہاں ان کی بڑی قدر ومنزلت تھی،اپنے وقت کے قاضی تھے۔اور حاکم ان کے مشورہ پر فیصلہ کیا کرتا تھا۔آپ کے فتاویٰ اور فیصلوں کی شہرت دوسرے شہروں تک بھی جانا شروع ہوگئی اور تشنگان ِ علم دوردراز سے عُیینہ آنے لگے۔ تعلیم وتربیّت شیخ محمد بن عبدالوہاّب رحمہ اللہ ایک متقی اور علمی خاندان کے چشم وچراغ تھے۔لہٰذا تقویٰ وورع اور ذہانت وفطانت انھیں ورثہ میں ملی تھی۔ابتدائی تعلیمات کے لیے والد ِ محترم کے سامنے زانوئے تلمّذطے کیئے۔’’ہونہار بَرواکے چکنے چکنے پات‘‘ صرف دس سال کی عمر میں ہی قرآن پاک حفظ کرلیا۔دَوران ِ تعلیم مطالعہ میں اِنہماک اور قوّت ِ حافظہ کا یہ عالَم تھا کہ بیس سال کی عمر تک صحیح بخاری ومسلم اور کتبِ سنن کی اکثر احادیث حفظ کرلی تھیں۔تفسیرحدیث اور عقائد کی کتابوں میں گہری
Flag Counter