Maktaba Wahhabi

38 - 105
ہم پر طرح طرح کے الزامات عائد کرتے ہیں اور اسی مسئلہ پر ایسے آتش زیر پاہوتے ہیں جیسے ان کے پیش رو بھائیوں نے چلّاتے ہوئے کہا تھا: ﴿اَجَعَلَ الْاٰلِھَۃَ ِالٰھًاوَّاحِدًا اِنَّ ھٰذَالَشَیْیٌٔ عُجَابٌo﴾(سورۃ صٓ:۵) ’’کیا اُس نے سب بتوں کی بجائے صرف ایک معبود مقرر کردیا ہے؟یہ تو بڑی حیران کُن بات ہے۔‘‘ شُبہ نمبر۸: اگر وہ کہے کہ انہیں فرشتوں اور انبیاء کو پکارنے کی بناء پر کافر نہیں کہا گیا بلکہ ان کے کافر قرار دیئے جانے کی وجہ ان کا یہ قول تھا: (اَلْمَلآئِکَۃُ بَنَاتُ اللّٰہِ)فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔‘‘ اور ہم یہ تو نہیں کہتے کہ پیر عبدالقادر جیلانی یا کوئی دوسرا بزرگ اللہ کا بیٹا ہے۔ جواب: اسے کہیں کہ بیٹے کی نسبتاللہ کی طرف کرنا مستقل کفر ہے۔چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌo اَللّٰہُ الصَّمَدُo﴾(سورۃ الاخلاص:۱۔۲) ’’کہہ دیجیئےکہ اللہ ایک ہے ‘ اللہ بے نیاز ہے۔‘‘ اَحَدٌ وہ ہے جس کی کوئی نظیر ومثیل نہ ہو اورصَمَدٌ وہ ہے جس کی طرف حوائج وضروریات میں قصدکیا جاسکتا ہو۔جس نے اس کا انکار کیا وہ کافر ہوگیا،اگرچہ وہ ساری سورت کا انکار نہ کرے۔کیونکہ فرمان ِ الٰہی ہے: ﴿مَااَ تَّخَذَ اللّٰہُ مِنْ وَّلَدٍ وَمَا کَانَ مَعَہ‘ مِنْ اِلٰہٍ﴾(المؤمنون:۹۲) ’’اللہ کا نہ تو کوئی بیٹا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ دوسرا کوئی معبود ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے دونوں ا قسام میں فرق کردیا ہے۔اور دونوں میں سے ہر ایک کو
Flag Counter