Maktaba Wahhabi

107 - 105
4۔علّامہ محمد رشید رضا،مصر: (لَقَدْ کَانَ الشَّیْخُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالْوَہَّابَ النَّجْدِیُّ مِنْ ھٰؤُلٓائِ الْعُدُوْلِ الْمُجَدَََِّدِ یْنَ‘قَامَ یَدْعُوْاِلیٰ تَجْرِیْدِ التَّوْحِیْدِ وَاِخْلَاصِ الْعِبَادَۃِ وَتَرْکِ الْبِدَع)(المنار،تعارف کتاب’’صیانۃ الایمان‘‘) ’’شیخ محمد بن عبدالوہاب ثقہ مجدّدین ِامت میں سے تھے۔وہ اخلاص ِ توحید‘اخلاص ِ عبادت اور ترک بدعات کی دعوت دیتے تھے۔‘‘ 5۔ڈاکٹر طٰہٰ حسین،مصر: (اِنَّ ھٰذَاالْمَذْہَبَ الْجَدِیْدَ قَدِیْمٌ مَعْنیً‘وَالْوَاقِعْ اَنَّہ‘ جَدِیْدٌ بِالنِّسْبَۃِ اِلیٰ الْمُعَاصِرِیْنَ ولٰکِنَّہ‘ قَدِیْمٌ فِیْ حَقِیْقَۃِ الْاَمْرِ‘ لِاَنَّہ‘ لَیْسَ اِلَّا الدَّعْوَۃِ الْقَوِّیِّۃِ اِلٰی الْاِسْلَامِ الْخَالِصِ النَّقِیِّ الْمُطَھَّرِ مِنْ شَوَائِبِ الشِّرْکِ وَالْوَثَنِیَّۃ)(محمد بن عبدالوہاب للعطّار) ’’بلاشبہ یہ مذہب(وہّابیت)بظاہر جدیداور معنوی طور پر قدیم ہے۔اورحقیقت تو یہ ہے کہ یہ معاصرین کی نسبت سے جدید ہے،لیکن دراصل یہ بہت ہی قدیم ہے کیونکہ یہ شرک کے شائبوں اور بت پرستی سے پاک صاف اور خالص اسلام کی طرف ایک قوّی دعوت ہے۔‘‘ 6۔علّامۂ شام محمد کردعلی: (وَمَا اِبْنُ عَبْدِالْوَہَّابِ اِلَّا دَاعِیَہٌ،ھَدَاھُمْ مِنَ الضَّلَالِ وَسَاقَہُمْ اِلیٰ الدِّیْنِ)(القدیم والحدیث) ’’محمد بن عبد الوہاب ایک داعی تھے۔انھوں نے لوگوں کو گمراہی کی دلدل سے نکالا اور دین کی راہ پر چلایا۔‘‘
Flag Counter