Maktaba Wahhabi

75 - 117
’’رات بھر سے اسی طرح آپ کے ساتھ چل رہا ہوں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے(دعا دیتے ہوئے)کہا: ’’حَفِظَکَ اللّٰہُ بِمَا حَفِظْتَ بِہٖ نَبِیَّہٗ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ کے نبی- صلی اللہ علیہ وسلم - کی حفاظت کرنے کے صلہ میں اللہ تعالیٰ تیری حفاظت کریں۔‘‘[1] سبحان اللہ!حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو بیک وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی اور راحت کا کس قدر فکر اور اہتمام تھا! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی غرض سے ساری رات آپ کے پہلو میں چلتے رہے۔جب بھی اونگھ کے غلبے کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نیچے گرنے لگتے، تو اس طرح سہارا دیتے، کہ گرنے سے محفوظ بھی ہوجائیں اور آرام اور نیند میں بھی خلل واقع نہ ہو۔رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ وَ اَرْضَاہُ۔ ***** -تیسری علامت- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اوامر کی تعمیل اور نواہی سے اجتناب تمہید:
Flag Counter