Maktaba Wahhabi

62 - 117
۳:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے گیارہ انصاریوں اور طلحہ رضی اللہ عنہم کی فداکاری: معرکۂ احد میں کچھ تیر انداز حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ٹیلے پر متعین کردہ جگہ چھوڑنے کی غلطی کا ارتکاب کرتے ہیں۔قریشِ مکہ کا ایک دستہ خالد بن ولید کی قیادت میں مسلمانوں پر پچھلی جانب سے حملہ کرتا ہے۔اس اچانک حملے سے مسلمانوں کی صفوں میں اس قدر اضطراب اور کھلبلی پیدا ہوتی ہے، کہ ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ صحابہ رہ جاتے ہیں۔مشرک لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ان حالات میں ان بارہ سچی محبت کرنے والے جاں نثار صحابہ رضی اللہ عنہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کس طرح کیا؟ امام نسائی کی حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کے حوالے سے بیان کردہ روایت میںاس سوال کا جواب موجود ہے۔جس میں انہوں نے بیان کیا کہ: ’’معرکۂ احد میں جب مسلمان بھگدڑ میں منتشر ہوگئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ انصاری بشمول طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہم رہ گئے، تو مشرک لوگ اُن(یعنی مسلمانوں)کے قریب پہنچ گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ کو بلند فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ لِلْقَوْمِ؟‘‘ ’’قوم(مشرکوں)کا مقابلہ کون کرے گا؟‘‘ طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ’’أَنَا۔‘‘ ’’میں‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کَمَا أَنْتَ۔‘‘ ’’تم اپنی جگہ پر رہو‘‘
Flag Counter