Maktaba Wahhabi

16 - 117
تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَ مَسٰکِنُ تَرْضَوْنَہَآ اَحَبَّ اِلَیْکُمْ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ وَ جِہَادٍ فِیْ سَبِیْلِہٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰی یَاْتِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہٖ وَ اللّٰہُ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ}[1] [کہہ دیجیے اگر تمہارے باپ، تمہارے بیٹے، تمہارے بھائی، تمہاری بیویاں، تمہاری برادری، تمہارا مال، جو تم نے کمایا ہے، تمہاری تجارت جس کے مندا پڑ جانے سے ڈرتے ہو، تمہارے رہنے کے مکانات، جو تمہیں پسند ہیں، اللہ تعالیٰ، اُن کے رسول اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ عزیز ہیں، تو انتظار کرو، یہاں تک، کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم لے آئیں اور اللہ تعالیٰ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتے۔] آیت کی تفسیر میں مفسرین کے اقوال: اگر یہ چیزیں تمہیں اللہ تعالیٰ، اُن کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی راہ میں جہاد سے زیادہ عزیز ہیں، تو پھر تم اس بات کا انتظار کرو، کہ اُن کے گوناگوں عذابوں میں سے تم پر کس قسم کا عذاب نازل ہوتا ہے۔[2] حَتّٰی یَاْتِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہٖ}کی تفسیر میں بیان کیا:’’اخروی عذاب یا فوری دنیوی عذاب۔‘‘[3] ’’یہ انتہائی خوفناک آیت ہے۔اس سے زیادہ خوفناک آیت تم اور کوئی نہ
Flag Counter