Maktaba Wahhabi

119 - 117
سے منع فرمایا ہے، اُن سے باز رہنا۔ د: سنتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت و تائید کرنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعتِ حقہ کے دفاع کی خاطر ہمہ وقت مستعد اور تیار رہنا۔ ۴: حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے والے تھے۔ان کی نگاہوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار اور صحبت دنیا اور اُس کے سارے مال و متاع سے زیادہ قیمتی تھا۔وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جان اور مال نچھاور کرنے میں اپنی سعادت سمجھتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں وہ ضرب المثل تھے۔تائیدِ سنت اور دفاعِ شریعت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کو قربان کرنے کے لیے وہ ہمہ وقت مستعد اور تیار رہتے تھے۔ ۵: کوئی مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی آڑ میں راہِ اعتدال سے تجاوز نہ کرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایسی صفات بیان نہ کرے، جو قرآن و سنت میں نہیں۔قرآن و سنت میں بیان کردہ صفات سے تجاوز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی علامت نہیں، بلکہ گمراہی ہے۔ ب:اپیل: اس موقع پر تمام مسلمانان عالَم سے درخواست ہے، کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح حقیقی اور سچی محبت کریں، جیسی کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کی۔صرف محبت کے دعویٰ پر اکتفا نہ کریں اور نہ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی آڑ میں راہِ اعتدال سے تجاوز کریں۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلٰی آلِہٖ وَ أَصْحَابِہٖ وَ أَتْبَاعِہٖ وَبَارَکَ وَ سَلَّمَ۔وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ *****
Flag Counter