Maktaba Wahhabi

264 - 296
جہاں تک تم اس کی استطاعت رکھتے ہو۔ اور ارشاد ربانی ہے: (وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ )(الاعراف: 42) ’’اور جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے، ہم کسی شخص کو اس کی طاقت کے سوا تکلیف نہیں دیتے، یہ لوگ جنت والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔‘‘ خلاصۃ القول چونکہ ہر شخص نے مختلف ماحول میں تربیت پائی ہوتی ہے لہٰذا حکم لگاتے وقت اس کے ماحول اور اس کی تربیت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ تکفیر معین کے لیے ہر شخص کا انفرادی مطالعہ اور تحقیق لازم ہوتی ہے۔ 
Flag Counter