Maktaba Wahhabi

68 - 67
کا وجود اس عالمِ محسوس میں اس شئے کی حالتِ عدم میں ہوتا ہے جو اس اثر کے بعد میں ہوتی ہے پس گھڑی کی ہیئت ترکیبی گھڑی ساز کے اس حالت میں اثر ڈالنے کے بعد ہوتی ہے جبکہ وہ ہیئت ترکیبی معدوم تھی گھڑی ساز اس ہیئت و شکل کو معدوم ہونے کی حالت میں ہست کرتا ہے۔ پس نیست کا ہست ہونا صاف ظاہر ہوا۔ وجود باری تعالیٰ پر عقلِ صحیح کا فیصلہ یہ بات عقل سے باہر ہے کہ کوئی عقل مند انسان ایسی چیز کے وجود کو جس کے اجزاء پہلے ہی موجود ہوں بغیر سبب وعلّت کا نتیجہ سمجھے (جیسے گھڑی کا وجود بغیر گھڑی ساز کے کوئی نہیں مانتا اور اتفاقی اسکو نہیں سمجھتا )اور وہ شئے جس کے اجزاء بھی پہلے سے موجود نہ ہوں اس کے موجود ہونے کو محض بخت و اتفاق پر محمول کر دے۔ اور اس کا وجود بغیر کسی علت و سبب کے مانے۔ جب گھڑی جیسی معمولی چیز کیل کانٹے کمانی وغیرہ کے باوجود خود بخود نہیں ہو جاتی حالانکہ ان کے اجزء بھی موجود تھے۔ کیونکہ وہ کسی ایسی ہستی کی محتاج ہوتی ہے جو اسے ترتیب دیتا اور نیست سے ہست کا درجہ عطاکرتا ہوتو عالم کہ جس کے اجزاء بھی پہلے سے موجود نہ ہوں کس طرح نیست سے ہست ہوجائے گا۔پس نیست سے ہیست ہونے کے لئے ایک خالق و موجد کی ضرورت صاف ظاہر ہے۔
Flag Counter