Maktaba Wahhabi

57 - 67
کوئی جادو کا ڈھول تھا کہ اس کے مردہ اورزخمی نیم مردہ سپاہی اس کے ڈھول کی آواز پر جی جاتے اور میدانِ جنگ میں پھرکام کرتے۔ تو ہم ان تمام اہلِ سائنس سے صرف ایک مطالبہ کرتے ہیں کہ اے صاحبان! اگر واقعی روح پر اللہ کی گرفت نہیں ہے بلکہ آپ کے بس کی چیز ہے تو اللہ للہ ساری دنیا پر کرم کیجئے۔ کوئی جادو کا ڈھول یا حیات کی گیس آپ بھی بنا ڈالئے کہ نیم مردہ فوجیوں کی جانیں واپس کیجئے۔ اور اس طرح حکومت کو بڑے مصارف سے اور اس کی آباد کو تمام مصائب سے بچا کر ایک بھرتی کی فوج کو بار بار زندہ کرکے دشمن کے مقابل میں بھیجتے رہیئے جب آپ نے دنیا کے معمور ہ کو تباہ کن اور ہلاکت خیز آلات سے بھر دیا ہے تو للہ روح کی واپسی کے لئے بھی کوئی ایسا آلہ اور حیاتِ تازہ کا کوئی گیس بنا ڈالئے۔ جس طرح زہریلی گیس وغیرہ میں آپ کا قدم آگے ہے اسی طرح کچھ یہاں بھی کر ڈالئے میں کہتا ہوں عقل کی دنیا اس شباب پر بھی عاجز ہے اور روح پر آج بھی کسی کا بس نہیں ہے۔ میں کہتا ہوں کہ آج حکومت کو اوران مدعیانِ علم و سائنس کو مجبور کر دیجئے جو اللہ کے بھی قائل نہیں ہیں کہ تم مطلق کچھ ایجاد نہ کرو۔ صرف ابقائے روح کا کام کرو۔ لیکن یہ ایک ذرہ سی مٹی نہ بنا سکنے والے روح کو قبضہ میں کیا رکھ سکیں گے۔یہ دجاّلی تہذیب اپنے تیرو ں سے چھد کر خود ہی ختم ہو جائے گی۔ اس کا علم و سائنس اسکے لئے وبال جان ہے۔ یہ جماعت احیائے انفس کا کام کرنے سے پہلے ہی اپنی بد اعمالیوں، بد اندیشیوں سے خود ہی تباہ و برباد ہو کر رہ جائے گی۔پس روح کا یہ قبضہ اللہ کی ہستی کا اعلیٰ ثبوت ہے۔
Flag Counter