Maktaba Wahhabi

46 - 67
(ماخوذ از لیکچر مولانا ابو الاعلیٰ صاحب مودودی ) پس باری تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت خود اس کی مصنوعات و مخلوقات ہیں۔ مولانا حالی ؔ لکھتے ہیں ؎ مسلم نے حرم میں راگ گایا تیرا ہندو نے صنم میں جلوہ چاہا تیرا دہری نے کیا دہر سے تعبیر تجھے انکار کسی سے بر نہ آیا تیرا ہستی خدا پر استدلال اللہ کی ہستی پر بمبئی میں ایک فاضل مقرر کی تقریر تھی۔ چار بجے دن کا وقت تھا۔جب یہ پہنچے تو لوگوں نے کہا۔ آپ دیر کر کے آئے۔ انہوں نے اپنی گھڑی نکالی تو چند منٹ باقی تھے۔ کسی کی گھڑی میں 4منٹ زیادہ کسی میں کم۔ یہ کہہ کر فاضل مقرر نے نتیجہ نکالا کہ جب یہ چھوٹی سی گھڑی جس کی اس قدر حفاظت بھی کی جاتی ہے۔ وقت پر ٹھیک نہیں چل سکتی تو اتنے بڑے سورج چاند وغیرہ بغیر محافظ کے کیونکر چل سکتے ہیں جن کی بابت کبھی لیٹ ہونے یا خراب ہونے کا جھگڑا بھی نہیں سنا ؟سچ ہے۔ کانٹا ہے ہر اک دل میں ا ٹکا تیرا آویزہ ہے ہر گوش میں لٹکا تیرا مانا نہیں جس نے تجھکو جانا ہے ضرور بھٹکے ہوئے دل میں بھی ہے کھٹکا تیرا مظاہر فطرت کا انضباط و انقیاداللہ کی ہستی پر دلیل ہے ایک معمولی گھڑی بغیر کسی ماہر فن گھڑی ساز کے تیار نہیں ہو سکتی تو مظاہر فطرت
Flag Counter