Maktaba Wahhabi

39 - 67
ایک خاص طرف جانے کے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہم اپنے ارادہ سے جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ مگر سورج کی مجال نہیں کہ وہ جس چال سے چل رہا ہے اسے بدل دے ……جدھر کو جاناہوادھر سے منہ موڑ کر اور طرف جاسکے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنے اختیار میں نہیں جس طرح ہم ایک کل کو چلا دیتے ہیں اورجب تک نہ روکیں وہ ایک ہی طرح کام کئے جاتی ہے۔ اسی طرح یہ بھی ایک کل ہے جو کسی اعلیٰ طاقت نے چلا رکھی ہے اور جب یہ بات ہے تو اس خوب صورت منور سورج کا جو ہم سے بھی زیادہ مجبور ہے یہ حق نہیں کہ ہم اسے ان چیزوں کا بنانے والا مان لیں جن کا اوپر ذکر ہو ا۔ موجوداتِ عالم کا موجد صرف اللہ تعالیٰ ہے اوپر کے بیان سے یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ دنیا کی کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو ان عجیب و نفیس موجوداتِ عالم کی ایجاد کر سکتی ہو اس سے تمہارے دل میں شاید یہ خیال پیدا ہوکہ کوئی آدمی ہی ایسا ہو گا جس نے ہماری ضرورت کی ان چیزوں کو پیدا کیا ہے۔ لیکن یادرکھو کہ یہ بات بھی درست نہیں کیونکہ جس طرح ایک آدمی دنیا کی چیزوں کا محتاج ہے اسی طرح کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو احتیاج سے خالی نہیں۔ جس طرح انسان کو ہوا ،پانی ،روشنی اور دوسری چیزوں کی ضرورت ہے اور ان کے بغیر گزارا نہیں ہوسکتا۔ اسی طرح بادشاہ ہو یا گدا ، امیر ہو یا فقیر ،دنیا دار ہو یا
Flag Counter