Maktaba Wahhabi

38 - 67
قابل ہیں کہ وہ ہمارے لئے کوئی چیز بنائیں۔ سورج کی طاقت سورج کی روشنی کی طاقت کے اندازہ کرنے کو تو جانے دو خود سورج ہی کو لو۔ اگر ا سمیں یہ طاقت نہ پائی جائے کہ وہ ہمارے واسطے کوئی چیز بنا سکے۔ تو پھر اس سے نکلی ہوئی روشنی کا کیا مقدور کہ ایسا کر سکے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ سورج سال بھر میں ایک معین انداز سے ادھر ادھر سرکتا ہے جتنے وقت ایک سال میں ہر روز ہمیں نظر آتا ہے اتنے ہی وقت دوسرے سال میں نظر آتا ہے جتنی دیر تک سال میں ہر رات کو ہماری نظر سے غائب رہتا ہے اتنی ہی دیر دوسرے سال میں بھی غائب رہتا ہے جتنی دور ہم سے آج ہے اتنی دور ہمیشہ رہا ہے نہ کبھی معین انداز میں دور ہوا۔ نہ نزدیک آیا۔ ایک چکر میں پڑا ہوا ہے رات ہو یا دن ایک ہی رفتار سے چل رہا ہے ہمیشہ مشرق سے نکلتا ہے اور مغرب میں ڈوبتا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ڈوبتے ڈوبتے اوپر چڑھنے لگا ہو۔ اور جدھر سے گیا تھا ادھر سے واپس آیا ہو یا کبھی شمال کو چل نکلا ہو یا جنوب کی طرف رخ کیا ہو۔ ہم جہاں چاہتے ہیں چلے جاتے ہیں۔ کبھی بیٹھتے ہیں ،کبھی چلتے ہیں ،ابھی مشرق کو جارہے تھے کہ جی گھبرایا مغرب کو چل کھڑے ہوئے یا شمال کی راہ لی۔ ادھر سے طبیعت اکتائی تو جنوب کی سیر کو روانہ ہو گئے۔ غرض نہ ہم ایک جگہ کے پابند ہیں ،نہ
Flag Counter