Maktaba Wahhabi

37 - 67
کی پود پھیلتی اور نسل بڑھتی ہے۔ لیکن پہاڑ جہاں کھڑے ہیں نہ ہل جل سکیں نہ کہیں جا اس کیں۔پہلے دن سے جتنے اونچے بنے ہیں نہ اس سے اونچے بڑھ سکیں نہ نیچے ہو سکیں نہ ان کی پود پھیلے نہ نسل چلے۔ وہ تو پتھر ہیں نہ کسی کو پکڑ کر اپنے پاس لا سکیں نہ کسی کو اپنے اوپر سے ہٹا سکیں۔ پھر ایسی بے بس چیز میں یہ طاقت کہاں کہ ہمارے جیسے بااختیار جاندار کی ضرورتیں پوری کرے اورہمیں وہ چیزیں بنا کر دے جو اس سے بھی زیادہ طاقت و قدرت کی ہیں۔ چاندو ستاروں کی طاقت ہوا و پانی کے ساتھ ایک بڑی ضروری چیز روشنی بھی ہے آؤ اس کی طاقت و قدرت بھی دیکھ لیں۔لیمپ ،چراغ اور آگ کی روشنی بھی کوئی شے ہے جسے ہم خود ایک ترکیب سے بناتے اور جب تک چاہتے ہیں اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہاں البتہ کوئی شے ہے تو چاند اور سورج کی روشنی۔ اگرچہ ہم اسے بند مکان بنا کر پہونچنے نہیں دیتے مگر پھر بھی ہمارا اس پر کچھ قابو نہیں نہ تو دن میں سورج کی روشنی کو ہٹا سکیں نہ رات کو چاند کی روشنی کا کچھ بگاڑ سکیں لیکن دیکھنے کی بات تو یہ ہے کہ اسمیں اتنی قدرت ہے نہیں کہ اس نے ہمارے لئے کوئی اور چیز بنائی ہو رات کے وقت ستاروں کی چمک اور چاند کی روشنی کیا بہار دیتی ہے لیکن چاند اور اکثر ستاروں کی روشنی اپنی نہیں یہ مستعار ہے یہ منور بالذات نہیں ……بلکہ منور بالغیر ہیں۔ کیونکہ ان میں جو روشنی ہے وہ سورج کی دی ہوئی ہے اس سے تمہیں ستاروں اور چاند کی روشنی کی حقیقت کھل گئی کہ وہ کوئی الگ شے نہیں اور اس لئے نہ ان کی روشنی اور نہ وہ خود اس
Flag Counter