Maktaba Wahhabi

15 - 67
امام مالک رحمہ اللہ کی دلیل ہارون رشید نے امام مالک رحمہ اللہ سے وجود باری تعالی پر سوال کیا تو انہوں نے آوازوں کے مختلف ہونے اورسروں کی تبدیلی اور لغات کے اور زبان کے رنگا رنگ ہونے سے حجت پکڑی۔ ارشاد ہے۔ وَ مِنْ آیَاتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوَاتِ وَاْلاَرْضِ وَاخْتِلَافُ اَلْسِنَتِکُمْ وَاَلْوَانِکُمْ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّلْعٰلِمِیْنَ (روم آیت نمبر22 )خلق و زبان اورجملہ مخارج کے وحدت کی باوجود لغت و آواز کا شدید اختلاف ہستی خدا پر بے شک دلیل ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کی دلیل امام شافعی رحمہ اللہ سے کچھ دہریہ لوگوں نے پوچھا کہ وجودِ صانع پر کیا دلیل ہے تو انہوں نے کہاکہ توت کا پتہ، اس کا مزہ اور رنگ و بو اور طبیعت تم لوگوں کے نزدیک ایک ہے یا نہیں۔ ان لوگوں نے کہا ہاں ایک ہے۔ تو امام صاحب نے کہا کہ ریشم کا کیڑا اسکو کھاتا ہے تو اسکے پیٹ سے ریشم نکلتا ہے اور شہد کی مکھی اس کو کھاتی ہے تو اس کے پیٹ سے شہد نکلتا ہے اور بکری کھاتی ہے تو اس کے پیٹ سے مینگنیاں نکلتی ہیں۔ اور مشک ہرن اس کو کھاتے ہیں تو ان کے نافوں سے مشک نکلتا ہے تو یہ بتاؤ کہ مختلف اثر اس میں کس نے رکھا ہے۔ حالانکہ طبیعت ایک ہے۔ تو ان لوگوں نے اس جواب کو اچھا سمجھا اور ان کے ہاتھ پر اسلام لے آئے اور وہ سترہ آدمی تھے۔ امام احمد بن حنبل کی دلیل امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے یہ حجت پیش کی کہ ایک بڑا مضبوط اور چکنا قلعہ ہے۔
Flag Counter