Maktaba Wahhabi

12 - 67
اس کا ترجمہ کسی اہل دل نے یہ خوب کیا ہے عطاکی عقل جس نے عقل اس کو کس طرح پائے سمجھ بخشی ہے جس نے وہ سمجھ میں کس طرح آئے یہ کہہ دو فلسفی سے جا کے سر پتھر سے ٹکرائے حدیث علت و معلول سے میرا نہ سر کھائے ایک عارف باللہ نے’’مرکب عقل ‘‘سے زیادہ کام لینے کی نسبت اسی موقعہ پر یہ ہدایت کی ہے ؎ حدیث از مطرب دمے گود راز دہر کمتر جو کہ کس نکشو و نکشاید بحکمت ایں معمار را (حافظ شیرازی) عقل کی بے بسی زمین۔ آگ۔پانی۔بسیط ہیں یا مرکب !اسکے اجزاء متناہی ہیں یا غیر متناہی۔ اس کی صحیح حقیقت نہیں معلوم ہوسکتی۔ اسی طرح نفس کیا چیز ہے اس کے متعلق بھی صاف پتہ نہیں لگ سکتا۔ حالانکہ یہ ہر وقت ہمارے پاس ہے جب ان امور کی دریافت میں عقل کا یہ عجز ہے تو اسرارِ غیب کے معلوم کرنے اور عقل کی رسائی وہاں تک کرنے کی ہم کیونکر امید کریں۔ (عقل و نقل ص26) منکرین خدا کا بلا دلیل جو ش و غصہ اخبار پیغام صلح لاہور 21ستمبر1937؁ء کے حوالہ سے دو ہندو لیڈروں کی تقریر کا اقتباس درج ذیل ہے۔ ’’مذہب نے بنی نوع انسان کو اتنا شدید نقصان پہنچایا ہے کہ اس کی
Flag Counter