Maktaba Wahhabi

93 - 331
قرآن حکیم کے بارے میں اسلام قبول کرنے والوں کے خیالات قرآنِ حکیم میں روح کی افزائش کا مکمل سامان موجود ہے میں عہد جوانی ہی سے اسلامی تہذیب اور اس کے مختلف مظاہر،شاعری اور فنِ تعمیر وغیرہ سے بہت متاثر رہا ہوں اور دل میں یہ کہتا رہا ہوں کہ وہ قوم جس نے دنیا کو ثقافت کے ہر شعبے میں اتنے حسین اور اہم شاہکاروں سے مالا مال کیا، اُ س نے فلسفے اور مذہب میں بھی یقینا بہت بلند مقام حاصل کیا ہو گا۔ اسلام کے لیے اپنے دلی جذبات کی بنا پر میں نے دورِ قدیم و جدید کے تمام مذاہب کا مطالعہ اور موازنہ کیا، انھیں تنقیدی نظر سے قریب سے دیکھا اور آہستہ آہستہ مجھے یہ یقین ہو گیا کہ اسلامی عبادات ہی حقیقی دین ہیں اور قرآن حکیم میں وہ سب کچھ موجود ہے جو انسان کو اپنی روحانی بالیدگی کے لیے چاہیے۔[1] [کا ؤنٹ ایڈورڈ وجیوجا- اٹلی] (Count Eduardo Gioja-Italy) عیسائیوں کی بائبل کو تو شاید امریکہ میں بھی کوئی نہیں جانتا مگر قرآن حکیم وہ کتاب ہے جسے ہر مسلمان پڑھتا ہے عیسائیوں کی بائبل عیسائیت کی نصابی کتاب ہے ۔ میں نے اس کا بارہا مطالعہ کیا ہے۔ میں یہ
Flag Counter