Maktaba Wahhabi

90 - 331
ہوں کہ میں نے اسلام اس لیے قبول کیا کہ یہ دین اﷲ اور اس کے خوبصورت نظام کائنات کے بارے میں میرے اپنے خیالات کے عین مطابق ہے۔ یہ واحد دین ہے جسے میں صحیح معنوں میں سمجھ سکتی ہوں یہاں تک کہ اس کی سادگی اور حُسن کو ایک بچہ بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔[1] [آمنہ لی فلیمنگ] (Amina Le Fleming) اسلام ہی وہ دین ہے جس کی مجھے تلاش تھی اسلام ہی وہ دین ہے جسے میں سکول کے زمانے سے تلاش کرتی رہی۔ میرا ذہن عیسائیت کی تعلیمات سے مطمئن نہ تھا حتیٰ کہ میں عمر میں اتنی بڑی ہو گئی کہ آزادانہ سوچ سے کام لے کر عیسائیت سے نجات حاصل کر سکوں ، پھر میں سچے دین اسلام سے متعارف ہوئی۔ مجھے اسلام سے دلچسپی ہو گئی جس کی بنیاد ہی سادگی پر ہے، جیسے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین۔دین اسلام نے مجھے وہ سکون اور خوشی عطا کی ہے جس سے میں پہلے نا آشنا تھی۔[2] [مس جون فاطمہ] (Miss Joan Fatima) اگر برطانیہ اور یورپ اسلام قبول کر لیں تو وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے عالمی طاقتیں بن جائیں عیسائیت کی کوئی بھی توضیح تسلی بخش نہیں ۔ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ آدم اور حواi سے سرزد ہونے والے گناہ اور ان کے زمین پر اترنے کے باعث تمام بنی آدم گناہ گار پیدا ہوتے ہیں اور اپنی کوشش سے جنت کے کبھی حق دار نہیں بن سکتے۔ مسلمانوں کا عقیدہ یہ نہیں کہ لوگوں کو آدم اور
Flag Counter