Maktaba Wahhabi

81 - 331
اسلام کے بارے میں اسلام قبول کرنے والوں کے مختصر خیالات اسلام روز مرہ کی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی کرتا ہے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جہاں اسلام انسان کی روز مرہ زندگی کے لیے رہنمائی کرتا ہے وہاں آج کی نام نہاد عیسائیت نظریاتی طور پر بالواسطہ اور عملی اعتبار سے اجتماعاً اپنے پیروکاروں کو یہ سکھاتی ہے کہ اتوار کے دن اﷲ کی عبادت کریں اور ہفتے کے باقی دن انسانوں پر ظلم توڑتے رہیں ۔[1] [سر عبداﷲ آرچیبالڈ۔ ہیملٹن، سسیکس، برطانیہ] (Sir Abdullah Archibald-Hamilton, Sussex, U.K) مجھے اسلام ہی مطلوب تھا میں یہ دیکھ کر اسلام کی طرف متوجہ ہوا کہ یہی وہ سچا دین ہے جو امن وسکو ن مہیا کرسکتا ہے۔ اسلام سے متعارف ہونے سے قبل میں نے ہر مذہب کی کتابیں پڑھیں اور پھر اسلام کا مطالعہ شروع کیا، تو جتنا پڑھتا چلا گیا اتنا زیادہ یہ احساس دل میں راسخ ہوتا گیا کہ جو کچھ میں تلاش کر رہا تھا وہ کسی اور جگہ نہیں بلکہ یقینی طور پر مجھے یہیں مل گیا ہے۔ یہ فیصلہ کرنے کے بعد کہ اسلام ہی میرا مطلوب ہے، میں نے یہ محسوس کیا کہ مجھے کوئی ایسا آدمی مل جائے جس سے میں مشورہ کرسکوں اور رہنمائی لے سکوں ۔ اب یہ میری ذمہ داری ہے
Flag Counter