Maktaba Wahhabi

77 - 331
زیادہ تو مطالعہ نہیں کر سکی مگر قرآنِ حکیم سے تھوڑا بہت جو کچھ میں نے پڑ ھا ہے اس نے مجھے اس بات کا قائل کر دیا ہے کہ اسلام ہی واحد سچا دین ہے جو مساوات پر مبنی ہے۔میں یہ کہنے کی اجازت چاہوں گی کہ آج کے دور کی بہت سی مشکلات سے نجات اسلام کے اصولوں ہی پر چل کر حاصل کی جا سکتی ہے جس کے معنی ہی سلامتی کے ہیں ۔ مس مائی فینی ڈیویز کے قبول اسلام کا اقرار نامہ: ’’میں مس مائی فینی ڈیویز، ساکن ہیمپٹن (Hampton) سٹریٹ، ایس ای 17، اس بات کا خلوص دل اور سنجیدگی سے اعلان کرتی ہوں کہ میں نے اپنی مرضی سے صرف اللہ عزوجل کی عبادت کا عقیدہ اپنا لیا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور یہ کہ میں تمام انبیاء، جیسے حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ، حضرت عیسیٰ اور دیگر انبیا علیہم السلام کا برابر احترام کرتی ہوں اور یہ بھی کہ میں اللہ عزوجل کی توفیق سے ایک مسلمان کی زندگی گزاروں گی۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ’’اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے رسول ہیں ۔‘‘[1] [مس مائی فینی ڈیویز، انگلینڈ] (Miss Myfanwy Davies-U.K) اسلام مرد و زن، دونوں کو نجات دیتا ہے جب میں نے پال (Paul) اور ابتدائی دور کے دوسرے عیسائی پیشواؤں کے خواتین کے بارے میں اقوال، مثلاً: ’’عورت شیطان کی آلۂ کار ہے‘‘ وغیرہ پڑھے تو میں نے دین اسلام کا مطالعہ شروع کر دیا۔ تب مجھے معلوم ہوا کہ اس دین میں مذہبی رہنماؤں کی مداخلت کے بغیر مردوزن کے لیے نجات کا یکساں وعدہ ہے۔آپ کا ’’ریویو‘‘ عیسائیت کے متعلق معلوماتی کتب Sources of Christianity
Flag Counter