Maktaba Wahhabi

75 - 331
سے مالا مال ہے۔[1] [مس ایلین رحیمہ لیسی - ورسیسٹر، برطانیہ] (Miss Eileen Rahima Lacey-Worcester, U.K) اسلام نے مجھے دعا اور نماز کا عادی بنایا اور اﷲ واحد پر ایمان عطا کیا عیسائیت کے مختلف نظریات پر یقین سے محروم ہوکر میں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ اسلام نے مجھے نماز اور دُعا کا عادی بنا دیا ہے اور ایک اﷲ پر ایمان عطا کیا ہے۔ اب زندگی کے سفر میں میرا رویّہ پہلے کی نسبت کہیں زیادہ خوشگوار ہے۔ میری روح نے مجھے سچے دین کا راستہ دکھایا تو اسلام میرا انتخاب ٹھہرا۔[2] [حلیمہ ماری میتھیوز] (Halima Marie Matthews) اسلام کے پاکیزہ اور سادہ اصول اور پُر خلوص اسلامی بھائی چارہ معجز نما ہیں ایک دفعہ عید کے دن مسجد میں جانا ہوا تو اسلام کی محبت میرے دل میں سما گئی اور بالآخر میں نے اسلام قبول کر لیا۔ اس کے پاکیزہ اور سادہ اصول اور پُر خلوص اسلامی بھائی چارہ معجز نما ہیں ۔[3] [مس حمیدہ بی بانڈ - لندن] (Miss Hamida B.Bond-London)
Flag Counter