Maktaba Wahhabi

73 - 331
اگرچہ میں کلیسائے انگلستان کا رکن ہوں ، میری ابتدائی تعلیم اور تربیت اس کے مطابق نہیں ہوئی بلکہ بیس سال کی عمر میں ، میں اس چرچ کا رکن بنا۔ مجھے اپنے چرچ سے بہت تسکین ملی ہے اور اب بھی مل رہی ہے مگر ایمانیات اور عقائد میں مجھے کئی نکات پر اس دین سے اختلاف ہے۔ اپنے طور پر میرا یہ یقین ہے کہ اسلام ہماری جدید تہذیب کے مسائل کا عیسائیت کے مقابلے میں زیادہ اطمینان بخش حل پیش کرتا ہے اس لیے مجھے یقین ہے کہ اس ملک میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنھیں اسلام سے اگر متعارف کرایا جائے تو وہ اسلام قبول کر لیں گے۔ وہ عیسائیت کی رائج تعلیم اور اعمال سے مطمئن نہیں ہیں ۔[1] [وِن تھراپ کِمبال] (Winthrop Kimball) اسلام ایک خوبصورت دین ہے اسلام ایک خوبصورت دین ہے۔ جو لوگ اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں وہ یقینا اﷲ تعالیٰ کے اتنے قریب ہیں جتنا کوئی انسان اس کے قریب ہو کر امن اور سکون حاصل کر سکتا ہے۔[2] [امینہ ایگنس ڈیوس] (Ameena Agnes Deeves) اسلام کو عیسائیت پر زبردست برتری حاصل ہے میرے مطالعۂ اسلام کا ایک اور نتیجہ یہ ہے کہ میں پیغمبر اور مُصلِح اعظم حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جمہوریت نواز دین کی مدّاح بن گئی ہوں جسے قبول کر کے اب مجھے بے حد مسرت اور اطمینان حاصل ہو رہا ہے۔
Flag Counter