Maktaba Wahhabi

69 - 331
اسلام کا سادہ حُسن ہمارے لیے باعثِ امن و سکون ہے ہمارے خیال میں عیسائی چرچ کی تعلیمات بہت زیادہ نظریاتی ہیں ۔ آپ خواہ کتنی ہی اچھی زندگی بسر کریں لیکن اگر ان نظریات سے اختلاف کریں تو آپ (عیسائیوں کی نظر میں ) ہمیشہ کے لیے مردود و مقہور بن جاتے ہیں ۔ اسلام کے سادہ اور سہل حُسن نے ہمیں امن و سکون اور سمجھ بوجھ فراہم کی ہے اور ہم بہت خوش ہیں ۔[1] [مسٹر اینڈ مسز جی پیٹرسن] (Mr. & Mrs. G.Petterson) اسلام ہی وہ دین ہے جس کی مجھے ہمیشہ تلاش رہی اسلام ہی وہ دین ہے جس کی مجھے ہمیشہ طلب رہی۔ یہ سمجھنے میں بہت آسان، انتہائی خوبصورت اور فطری دین ہے۔ میں نے اس کا بار بار مطالعہ کیا۔ میں جانتا ہوں کہ اس کا مطالعہ میرے لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے، خصوصاً اس لیے کہ اپنے آبائی مذہب پر یقین رکھنا میرے لیے ناممکن تھا۔ میں اس بات پر کبھی یقین نہ کرسکا کہ کوئی لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے موت سے ہمکنار ہوگیا۔ میرا ہمیشہ یہ ایمان رہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک نبی اور انسانوں میں سے بہتر اور افضل تھے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اگر یہ بات نہ مانیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہمارے گناہوں کی وجہ سے مصلوب ہوئے تو ہم ہمیشہ کے لیے مردود ٹھہریں ؟ میں بے شمار لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن کے عقائد مختلف ہیں ۔ اﷲ جو سب سے اتنی محبت کرتا ہے وہ(نعوذباﷲ) اتنا ظالم کیوں کر ہو سکتا ہے؟ میرا یقین ہے کہ وہ ظالم نہیں ۔ میرے خیال میں خوشی کے حصول کے لیے دین ضروری ہے اور وہ شخص جو اپنے مذہب پر یقین رکھے، روزانہ مطالعہ کرے، ہمیشہ نیک کام سوچے اور نیک کام کرنے کی خواہش رکھے، اﷲ سے مدد مانگے اور اس بات کو تہ دل سے
Flag Counter