Maktaba Wahhabi

64 - 331
جب بڑے ہونگے تو وہ اﷲ تعالیٰ کے پسندیدہ دین کی پیروی کر سکیں گے۔ [1] [جان فشر۔ نیو کیسل، آن ٹائین، برطانیہ] (John Fisher-Newcastle-on-Tyne, U.K) اسلام نے میرے ضمیر کو مطمئن کر دیا چند ہفتے بغور مطالعہ کے بعد میں قرآنِ حکیم کا بائبل سے موازنہ کرنے کے قابل ہو گیا۔ اس تقابل سے یہ واضح ہو گیا کہ مجھے نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ یہی میرے ضمیر کا تقاضا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پُرخلوص دین اور سادگی سے میں بہت متاثر ہوا ہوں اور اپنے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے میں ہر حال میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ۔ آپ کی تعلیمات میں کوئی بات صیغۂ راز میں نہیں رکھی گئی۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھی واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مجھے امید واثق ہے کہ جب میں ویلز (Wales) میں اپنی قوم کے لوگوں کے پاس واپس جاؤں گا تو اﷲ تبارک و تعالیٰ مجھے اُ ن لوگوں کی آنکھیں کھولنے اور اُ ن کو گمراہی کی تاریکی سے نکالنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ [2] [ ڈی ایچ جونز] (D.H.Jones) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اخلاقیات کے ایک مثالی نظام کے تحت حیاتِ طیّبہ گزاری ادھیڑ عمر کو پہنچ کر جو شخص اپنا مذہب تبدیل کرے، یقینا اُ س کے پاس اپنی زندگی کے اس
Flag Counter