Maktaba Wahhabi

58 - 331
الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ یہ مثالی دین فطری اور حقیقی دین لگتا ہے۔ میرے خیال میں یہ کہنا ضروری نہیں کہ میں نے اس دین کو مکمل طور پر اپنا لیا ہے اور میں بے حد مسرت کے ساتھ عظیم اسلامی برادری میں شامل ہونے کی اجازت چاہتا ہوں ۔[1] [حامی الدین ہیرس] (Hamiy uddin Harris) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو وہ علمی شاہکاردیا جو سائنس سے متصادم نہیں مغربی دنیا اسلام کی بیش بہا خوبیوں کو تسلیم کرنے اور تہذیب و تمدن اور سائنس کے فروغ میں مسلمانوں کے کردار کو سمجھنے میں تذبذب کا شکار رہی ہے، حالانکہ وہ قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کی احسان مند ہے جنھوں نے تہذیب و تمدن اور سائنس کو ترقی کی بنیاد فراہم کی۔ آج دنیا سب سے بڑھ کر تمام نبیوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ممنونِ احسان ہے جنھیں اللہ نے کمال حکمت ودانش سے نوازا تھا۔ اس وقت اسلام واحد توحید پرست دین ہے ۔ اس میں نہ تو مقدسین (Saints) کی کوئی قطار شامل ہے اور نہ تثلیث (تین میں ایک اور ایک میں تین یا 3=1 اور1=3) جیسی بجھارت ہے۔ یہ وہ دین ہے جس نے تعصّب اور عدمِ برداشت کی ہر یلغار کاکامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔ یہ پوری توجہ سے مطالعہ کا مستحق ہے اور اس پر عمل کرنے سے ہم آہنگی، امن اور اخلاقیات جیسی اعلیٰ اقدار حاصل ہوتی ہیں ۔ یورپ کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لائبریرین نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس وقت صرف عہد نامۂ جدید (New Testament) کے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد مسلّمہ متن موجود ہیں ۔ ان میں سے درست کون سا ہے؟ اس سوال کا جواب ممکن نہیں ۔مگر اس لحاظ سے مسلمانوں کو کسی ایسے پریشان کن مسئلے کا سامنا نہیں ۔ قرآن کا صرف ایک ہی متن ہے۔دوست یا دشمن کوئی بھی اس کی مسلّمہ حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر سکتا۔
Flag Counter