Maktaba Wahhabi

57 - 331
ٹھہراتا ہے۔[1] [جیو ٹی ٹائیلر] (Geo T.Tyler) اسلام ایک زبردست قوت ہے میں نے قرآنِ حکیم کا ایک نسخہ خریدا۔ اسے پڑھنا شروع کیااور عرب دوستوں سے (اسلام کے موضوع پر ) بات چیت کی تو مجھے اسلام کی زبردست قوت کا احساس ہوا اور میں نے اسلام قبول کر لیا۔[2] [ایچ پی فلِشر احمد] (H.P.Flisher Ahmad) اسلام واحد مثالی، فطری اور حقیقی دین ہے میں نے مذہب کے اصل مفہوم کو سمجھنے کے لیے اپنے ضمیر اور دلی جذبات کا بغور جائزہ لیاہے، لہٰذا اب میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایک اہم نکتہ جو میری سمجھ میں آیا وہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں عیسائی مذہب جس شکل میں اس وقت موجود ہے، وہ سراسر منافقت پر مبنی ہے۔ پہلی بات یہ ہے کہ عیسائیت میں وحدت کا عنصر بالکل نہیں پایا جاتا۔ بے شمار فرقے ہیں اور اُن کی تعدادمیں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت پوری عیسائیت ایک بناوٹی اور خود ساختہ مذہب ہے اور چرچ کا عوام الناس کی بھاری اکثریت پر کوئی اختیار نہیں ۔ برطانیہ کا مذہب معاشرتی حیثیت پر مبنی ہے اور لوگ سماجی حیثیت کے حصول اور اسے برقرار رکھنے کے لیے چرچ جاتے ہیں ۔ اسلام کے حیرت انگیز اور خوبصورت دین نے میرے ذہن کو جو وسعت عطا کی ہے وہ میں
Flag Counter