Maktaba Wahhabi

53 - 331
عمر میں بھی عقیدۂ تثلیث کے متعلق تأمل میں تھا۔ میں یہ نہیں سمجھ سکتا تھا کہ اللہ جل جلالہ، اس زمین پر (عام انسانوں کی طرح) بیٹا پیدا کر سکتا ہے۔ میں رب تعالیٰ کو ہمیشہ دسترس سے باہر اورقادرِ مطلق سمجھتا تھا۔مجھے عیسائیت کے تمام انبیاء علیہ السلام سے محبت ہے اور ان کا احترام بھی کرتا ہوں کیونکہ انھوں نے مشکلات میں ثابت قدم رہ کر اپنے اپنے علاقوں میں دین حق کی تبلیغ کی۔ مجھے ایک عجیب سی بے چینی محسوس ہوتی تھی اور اس کی وجہ سے میرے معاملات نہ سدھر سکے۔ اب میں نے تقریباً نصف سورۃالبقرہ پڑھ لی ہے۔ اس کلامِ مقدس میں جو بات مجھے بہت زیادہ متاثر کرتی ہے وہ اس کی بلاغتِ لسانی اور اﷲ کی عظمت کا ثبوت ہے جسے قرآن کریم بار بار پیش کرتا ہے۔[1] [داود کووان - ڈنڈی، سکاٹ لینڈ، برطانیہ] (Da`ud Couan-Dundee, Scotland, U.K.) قرآن بلا شبہ وحیِ الٰہی ہے قرآن حکیم بلاشبہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی ہدایت کے لیے نازل کیا گیا۔[2] [ڈیوڈ (عمر) نکلسن] (David (Omer) Nicholson) مسلمان ہونا روئے زمین پر سب سے بڑی اور مرغوب نعمت ہے میں ہمیشہ مسجد میں نماز کے اوقات میں آنے والوں کے خشوع و خضوع سے متاثر ہوا جوکہ میرے عیسائیت کے سابق تجربے سے بہت مختلف تھا۔ اسلام کے بارے میں کتابوں کے
Flag Counter