Maktaba Wahhabi

46 - 331
کا نمونہ بن گئے۔[1] [پروفیسر عبدالاحد داود، بی ڈی] (Prof-Abdul-Ahad Dawud,B-D) اللہ اپنے نور کو مکمل کرکے رہے گا میں رسالہ ریویو (Review)کی ایک کاپی کسی ایسے انگریز مرد یا خاتون کو بھجوانا چاہتا ہوں جو آپ کے علم کے مطابق اسلام سے دلچسپی رکھتے ہوں اور جُھوٹ کے وہ پردے ہٹانے میں حصہ دار بننا چاہتے ہوں جو دوسرے مذاہب کے لوگوں ، بالخصوص عیسائی مبلغین نے ہمارے مقدس دین پر ڈال رکھے ہیں ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: (( يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللّٰهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُورِهِ)) ( الصف 8:61) ’’وہ اﷲ کے نور کو پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں ۔ مگر اﷲ اپنے نور (دین) کی تکمیل ضرور کرے گا۔‘‘ میں نے قبولِ اسلام کے بعد 40 برس دین اسلام میں گزارے ہیں ۔ پہلا حج میں نے 1311ہجری میں کیا ۔ اور مسلسل اپنے یورپی دوستوں کی رہنمائی کے لیے جھوٹ کے وہ پردے چاک کرتا رہا ہوں جو دشمنانِ اسلام نے ہمارے دین اسلام کے گرد دیواروں کی طرح کھڑے کر رکھے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ اسلام کے ابتدائی دنوں ہی سے دوسرے مذاہب کے مبلّغین اس خوف میں مبتلا رہے ہیں کہ اگر ہمارے مقدس دین (اسلام) کی حقیقت منظر عام پر آگئی تو بہت کم لوگ اُن اَدیان (مذاہب) پر قائم رہیں گے جن کی جگہ لینے کے لیے دین اسلام دنیا میں آیا۔[2] [الحاج عبداﷲ فاضل ولیم سن] (Al-Haj Abdullah Fadhil Williamson)
Flag Counter