Maktaba Wahhabi

261 - 331
گواہی دینا تمام بنی نوع انسان کے لیے ایک ہی روحانیت کو تسلیم کرناہے۔ ٭ اللہ کے سائے تلے عالمگیر اخوت انسانی کا اسلامی تصور نسل پرستی اور فرقہ بندی کے اختلافات سے بالاتر ہے، وہ فرقہ بندی خواہ لسانی، تاریخی، روایت پرستی کی ہو یا مذہبی نوعیّت کی۔ ٭ اللہ تعالیٰ کااسلامی تصور اس کا ’’رحمن‘‘ و ’’رحیم‘‘ ہونا ہے جو ماں اور باپ دونوں کی محبت کااحاطہ کرتا ہے۔ ’’الرحمن‘‘ اور’’الرحیم‘‘ دونوں کا مادہ ’’رحم‘‘ ہے۔ لفظ ’’رحم‘‘ ماں کی علامت ہے، اس لیے نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اطاعت گزاروں سے یہ ناقابلِ فراموش الفاظ کہے: ’’جنت ماں کے قدموں میں ہے‘‘[1] [ڈاکٹر عمر رالف کیرن اہرنفیلز، پروفیسربشریات، آسٹریا ] (Dr.Umar Rolf Caron Ehrenfels, Professor of Anthropology, Austria) میں مسلمان کیوں ہوا؟ انسانی روح کی گہرائیوں میں لا محدود قوت کے مالک اللہ تعالیٰ کے وجود کا شعور موجود ہے۔ ہمارے مذہبی نظریات کا دارومدار کم وبیش ہماری تعلیم وتربیت پر ہے۔ میرے ساتھ بھی بالکل یہی معاملہ ہوا۔ میرے والدین کٹر رومن کیتھولک تھے اور انھوں نے اسی انداز میں میری تعلیم وتربیت کا اہتمام بھی کیا۔ ان کا ارادہ مجھے پادری بنانے کا تھا مگر قدرت کو کچھ اور منظور تھا کہ میں مشرق بعید کے ملک جاوا[2] (Java) چلا گیا اور وہاں جاکر بذات خود مشاہدے کا موقع نصیب ہوا کہ مسلمان
Flag Counter