Maktaba Wahhabi

212 - 331
دراصل غیر شعوری طور پر وہ بھی مسلمان ہی تھا۔اُ س جیسے ہزاروں لوگ ہوں گے جنھوں نے غیر ارادی طور پر اسلامی نظریات تک رسائی حاصل کی ہوگی۔انھیں پتہ بھی نہیں ہو گا کہ یہ تو اسلامی نظریات ہیں جن کی تعلیم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے صدیوں پہلے دی تھی۔ پچھلے چند ماہ میں اسلام پر میرے ایمان میں اضافہ ہوا ہے اور اب مجھے پورا یقین ہے کہ مجھے آخرکار سچائی مل گئی ہے۔ اب جبکہ میرا ایک ایسا دین ہے جسے میں پوری طرح سمجھ سکتا ہوں اور اس پر عمل بھی کر سکتا ہوں تو مجھے مکمل ذہنی اطمینان ہے اور میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ میں نئے ولولے کے ساتھ اسلام کی روشنی میں زندگی کے مسائل کا سامنا کر سکتا ہوں ۔ ایک حسنِ اتفاق یہ بھی ہے کہ جب سے مجھے اپنا اصلی دین نصیب ہوا ہے، میری روزمرّہ زندگی میں زیادہ خوشی اور خوش نصیبی آ گئی ہے۔میرا یہ ارادہ ہے کہ اسلام کی روشنی اُن لوگوں تک بھی پہنچاؤں جو میری طرح اپنے آبائی عقائد سے بیزار ہیں اور اس طرح اُنھیں وہ ذہنی سکون فراہم کروں جو ہمارے عظیم الشان دین کا ثمر ہے۔[1] [ٹی ایچ میک بارکلے] (T.H.Mc C.Barklie) میری نظر میں اسلام کا حسن کیا ہے؟ میں نے لائیڈن یونیورسٹی (University of Leiden) (ہالینڈ) سے 1919 ء میں مشرقی زبانوں کی تعلیم حاصل کی اور ماہر عربیات پروفیسرسی سناؤک ہر گرونجی[2]
Flag Counter