Maktaba Wahhabi

186 - 331
با آسانی دستیاب نہیں ہوتا۔ تاہم مجھے یقین ہے کہ وقت اس صورتِ حال کی اصلاح کر دے گا۔ اس مضمون کو ختم کرتے ہوئے میں لاکھوں اہلِ ایمان کے ساتھ مل کر کلمہ طیبہ[لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ] پڑھتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔[1] [ہیری ای ہائنکل] (Harry E.Heinkel) میں نے اسلام کا انتخاب کیسے کیا؟ اسلام سے میرا تعارف آج سے پانچ سال قبل اس وقت ہوا جب میں نے ایک جلسۂ عام میں ایک مسلمان کو اپنے دین کی وضاحت کرتے ہوئے سنا۔سامعین میں شامل ہونے کا میرا اصل مقصد اُ س کا مذاق اُ ڑانے والوں کی طنزیہ باتوں سے محظوظ ہونا تھا،مگر مقرر کے حُسنِ بیان سے میں اتنا متاثر ہوا کہ مجھے اس موضوع سے دلچسپی پیدا ہو گئی اور میں ایسے جلسوں میں بڑے ذوق و شوق سے شامل ہونے لگا۔ تھوڑے ہی عرصے بعد مجھے ’’اسلامک ریویو‘‘ کے چند شمارے ملے جنھوں نے میرے علم میں اضافے کے ساتھ ساتھ میرے دل میں اسلام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا شوق پیدا کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ میں نے ایک مسلمان کا قرآن پاک کا ترجمہ پڑھا تو کارآمد نصائح ، ولولہ انگیز عبارتیں اور روز مرہ زندگی کے بارے میں دانش مندانہ اور قابل عمل ہدایات پڑھ کر حیرا ن رہ گیا۔ میں حیران ہو کر سوچنے لگا کہ عیسائی مذہب میں مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں غلط باتیں بتائی گئی ہیں اور اس حیرت انگیز دین (اسلام) کے بارے میں مجھے سچی باتیں کیوں نہ بتائی گئیں ؟ قدرتی طور پر مجھے اس کتاب عظیم (قرآن ) میں درج چند قوانین،تنبیہات اور بشارتیں یاد ہو گئیں اور اس کے بعد جب کبھی مسلمانوں سے ملاقات ہوتی تو میں یہ دیکھنے کی کوشش کرتا کہ کیا
Flag Counter