Maktaba Wahhabi

122 - 331
روز اللہ کی عبادت اور ہفتے کے بقیہ دنوں میں انسانیت کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کی تلقین کرتی ہے۔ [سر عبداللہ آر چیبالڈ ہیملٹن ، بیرونیٹ] (Sir Abdullah Archibald Hamilton, Bart.) میں نے اسلام کیوں قبول کیا؟ سچائی سے محبت کاتقاضا ہے کہ میں عوام الناس کو یہ بتادوں کہ میں نے میتھوڈسٹ عقیدے سے اپنی پرجوش وابستگی ترک کرکے اسلام کیوں قبول کیا؟ میں میتھوڈسٹ عقیدے کے پیروکار پرجوش خاندان میں پیدا ہوا۔ کم سنی ہی میں ، میں یونائیٹڈ میتھوڈسٹ چرچ (United Methodist Church) کا فعال رکن بن گیا اور یہ طے کرلیا کہ ان ’’لادین، درندہ صفت اور خون خوار لوگوں کو جنھیں عرف عام میں مسلمان کہا جاتا ہے‘‘ (جیسا کہ سکولوں میں ہمیں پڑھایا گیا تھا) اپنی تبلیغ سے عیسائیت کی آغوش میں لاؤں گا۔ میں اپنے عقیدے سے متعلق ہر تحریک میں شمولیت کا شوقین تھا، یہاں تک کہ میں انجیل کی آیات حفظ کرنے میں مدد لینے کے لیے اپنے رشتہ داروں کے روزمرہ کے کام میں بھی مخل ہوتا رہا۔ بیک وقت سنڈے سکول (Sunday School) کی تربیت ،بائبل کی تعلیم بذریعہ مراسلت اور بائبل اور عیسائیت سے متعلق ہر امر میں گہری دلچسپی کے باعث مجھے بائبل کے مفاہیم پر غور کرنے کا موقع ملا تو میرا عیسائیت پر ایمان بالعموم اور یونائیٹڈ میتھوڈسٹ چرچ پر ایمان بالخصوص، بائبل کے تضادات ،خامیوں غیر منطقی عقائد اور چرچ کے کافرانہ اعمال و عقائد کے باعث متزلزل ہونے لگا۔ مجھے یہ پتہ چلا کہ میں ایک ایسے کافرانہ مذہب پر عمل پیرا ہوں جسے سالہا سال سے عیسائیت سمجھا جارہا ہے۔ ٭حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اُلوہیت:حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بآواز بلند پکار کر کہا ’’اے میرے اللہ! اے میرے اللہ! تونے مجھے تنہا کیوں چھوڑ دیا؟‘‘ (انجیل مرقس: 34؍15) ٭اللہ کا بیٹا ہونے کا عقیدہ: یہ ایک اور عیسائی عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام (نعوذ باللہ)
Flag Counter