دیباچہ
اس کتاب کا مقصد اسلام کے تشریعی فکر سے امت کو آشنا کرنا ہے تاکہ اس کا شریعتِ اسلامی کی گہرائی، جامعیت اور فعّالیت کے باعثِ ادراک، اس پر اعتماد قائم ہو۔ دوسرے لفظوں میں شریعتِ اسلامی کی عالمیت پر اعتماد تاکہ اس کی بدولت وہ زندگی کے میدان میں اسلامی نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد میں شریک ہو۔
چونکہ اس کتاب کا مقصد امت میں اسلام کے اہم تشریعی پیمانوں کا بیج بونا ہے، اس لئے اس میں، اختصار کے ساتھ، ان موضوعات کی بحث پر اکتفاء کیا گیا ہے جو اصولِ فقہ میں اہم ترین ہیں۔ البتہ جن مسائل میں اہلِ اصول کا اختلاف ہے ان میں، مسلکی وابستگی سے بالاتر ہو کر، قرآن وسنت کے قوی ترین دلائل کا اعتبار کیا گیا ہے اور اسی بنیاد پر صحیح آراء اختیار کی گئی ہیں۔ نیز طویل نظری مباحث سے بھی گریز کیا گیا ہے اور ہر مسئلہ اپنے دلائل کے ساتھ مذکور ہے تاکہ قاری میں ہر وقت وحیِ الٰہی( آیات و احادیث) کے اس ربط کی بدولت اللہ تعالیٰ کے ساتھ وابستگی و تعلق کا
|