مقدمہ
الحمد للّٰہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی رسولہ الأمین وبعد!
زندگی نہ ہی اس وقت تک راہ حق پراستقامت کے ساتھ استوار ہوسکتی ہے اورنہ ہی کوئی خوشی پاسکتی ہے جب تک اسے اپنے ’’مصدر‘‘ اور’’پیدائش کے مقصد ‘‘ کی معرفت نہ ہو۔ اور پھر اس معرفت کو اپنی معمول کی زندگی میں حقائق پر استوارنہ کیا جائے۔
انسان کے لیے جتنے بھی مادی اور معاشرتی اور ان کے علاوہ عیش و راحت کے دیگر وسائل اور امکانات ہیں؛ پورے کردیے جائیں۔ یہ تمام اس مقصد کی معرفت اور اس کی حقائق کی بجا آوری سے بے نیاز نہیں کرسکتے۔
بہت سارے ملکوں میں انسان چاروں جانب سے دسیوں عقائد اور مذاہب کے احاطہ میں گھرا ہوا ہے ۔مگر وہ ہر طرف سے گھرے ہوئے اس بلند وبالا اور ناپائیدار احاطہ میں اس کی حقیقت کی معرفت حاصل کرنے سے مایوسی محسوس کررہا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی وہ رکاوٹیں اور دھوکہ کی چیزیں بھی ہیں جو انسان کے وقت اور کوششوں کو ضائع کررہی ہیں؛ اور اسے اپنے وجود کے اہم ترین مسئلہ کی معرفت تک رسائی سے دور رکھ رہی ہیں۔
حقیقت کی معرفت آسان؛ موجود اور میسر ہے۔ لیکن اس حقیقت کے دشمن اور اس کی معرفت سے جاہل اس کی حقیقی شکل کو مسخ کرنے اور لوگوں کے اس تک رسائی سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اورپھر خصوصاً ایسے وقت میں جب حقیقت کی معرفت رکھنے والے بہت کمزور پڑرہے ہیں؛ اور ان کے دشمن ہر طرف سے ان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ۔
پس اس صورتحال میں ان تھک محنت کرنا بہت ضروری ہے تاکہ تمام لوگوں تک حقیقت کو
|