Maktaba Wahhabi

حقیقت شہادتین

مؤلف: رابعۃ الطویل

ناشر: مکتبہ حسین محمد بادامی باغ لاہور

سال شائع: 2009ء

مترجم: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

235
بندے کو اختیار دیا ہے کہ اگر وہ چاہے تو اسے اس کی منشاء کے مطابق دنیا کی رونق دے دے یا اسے وہ نعمتیں دے دے جو اس کے پاس ہیں۔تو اس بندے نے ان نعمتوں کو اختیار کر لیا ہے جو اللہ کے پاس ہیں۔اور یہ(ابو بکر رضی اللہ عنہ)یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ! چنانچہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ بندے تھے جنہیں اختیار دیا گیا تھا اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہماری نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ جاننے والے تھے۔تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا:(إِنَّ مِنْ أَمَنِّ النَّاسِ عَلَیَّ فِیْ صُحْبَتِہٖ وَمَالِہٖ أَبَا بَکْرٍ،وَلَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِیْلاً مِنْ أُمَّتِیْ لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَکْرٍ،إِلاَّ خُلَّۃَ الْإِسْلاَمِ،لاَ یَبْقَیَنَّ فِیْ الْمَسْجِدِ خَوْخَۃٌ إِلاَّ خَوْخَۃُ أَبِیْ بَکْرٍ) ترجمہ:’’اپنی رفاقت اور اپنے مال میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ ابو بکر(رضی اللہ عنہ)نے مجھ پر احسان کیا۔اور اگر مجھے اپنی امت کے کسی شخص کو خلیل(دوست)بنانا ہوتا تو میں ابو بکر(رضی اللہ عنہ)کو خلیل(دوست)بناتا۔لیکن اب ہم میں اسلام کی دوستی ہے۔مسجد نبوی میں کسی شخص کا دروازہ(کھلا)نہ رہے سوائے ابو بکر(رضی اللہ عنہ)کے دروازے کے۔‘‘[بخاری:۳۹۰۴،مسلم:۲۳۸۱] 6. ایک مرتبہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:اس اللہ کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود برحق نہیں ! اگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نہ بنایا جاتا تو آج اللہ کی عبادت کرنے والا کوئی نہ ہوتا۔پھر انھوں نے یہی بات دوسری اور تیسری مرتبہ بھی کہی۔لوگوں نے کہا:بس کرو ابو ہریرہ۔تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو سات سو فوجیوں کا سپہ سالار بنا کر شام کی طرف روانہ فرمایا۔جب اس لشکر نے(ذو خشب)مقام پر پڑاؤ ڈالا تو اِدھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
x
صفحہعنوان
6مختلف علماء کرام کے تاثرات
7مقدمہ
12تمہید
27دین اسلام
28دین ِ اسلام کس چیز کا نام ہے ؟
29عقیدہ بنیاد اور جڑ ہے
33علمِ عقیدہ کیا ہے ؟
34اسلامی عقیدہ کے مقاصد اور فوائد
37علم ِ عقیدہ کے موضوعات
39سب سے پہلے توحید
60توحید
60توحید کی تعریف
60توحید کی اقسام
60پہلی قسم:توحید ربوبیت
63دوسری قسم:توحید الوہیت
67تیسری قسم:توحیداسماء وصفات
71توحید کو دل میں پختہ کرنے کے اسباب
74فصل اول لا إلہ إلا اللہ کے فضائل
75کتاب وسنت میں اس کلمہ کے فضائل
86فصل دوم لا إلہ إلا اللّٰه کا معنی
89‘’ إلٰہ ’‘کا مفہوم
91لفظ’’اﷲ’‘کا مفہوم
93فصل سوم لا إلہ إلا اللّٰه کے دو رکن
94پہلا رکن( لا إلہ )
94دوسرا رکن( إلا اللّٰه )
95پہلا رکن:نفی( لا إلہ )
99دوسرا رکن:اثبات( إلا اللّٰہ )
108فصل چہارم لا إلہ إلا اللّٰہ کی شروط
109شروطِ لا إلہ إلا اللّٰہ
109پہلی شرط:علم
116دوسری شرط:یقین
121تیسری شرط:اخلاص
127چوتھی شرط:صدق
134پانچویں شرط:محبت
141چھٹی شرط:انقیاد
151ساتویں شرط:قبول
158فصل پنجم نواقضِ اسلام
159نواقض اسلام
163نواقضِ اسلام کی تشریح
164شرک کی تعریف اور اس کی اقسام
182فصل ششم محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی کی حقیقت
184نسب نامہ:
184ولادت با سعادت:
185بعثت ِ نبوی
188نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
195نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ
198نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات
203نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق
207نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائشی صفات وحلیہ مبارک
209محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی کی حقیقت کا بیان
211ختم نبوت پر ایمان
213اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
218نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت
220نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم اور نصرت
229امت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کس طرح محبت اور آپ کی اتباع کیسے کرتے تھے ؟
239شہادتِ محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والے بعض لوگ
250عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم
261محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی کا معنی
264فصل ہفتم لاَ إِلٰہَ إِلاّ اللّٰہُ کے ثمرات
276کلمہ طیبہ لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کے فوائد
279خاتمہ
Flag Counter