Maktaba Wahhabi

مختصر ہدایۃ المستفید

مؤلف: علامہ الشیخ عبد الرحمٰن بن حسن آل شیخ رحمہ اللہ

ناشر: دائرہ نور القرآن

سال شائع: 2005

217
زیر نظر آیت کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے ان لوگوں کا حال بیان فرمایا جنہوں نے پوری قوت سے انبیاء کی مخالفت اور اُن کی تکذیب کی اور پھر فرمایا کہ اِن لوگوں نے انبیائے کرام کی مخالفت اس لئے کی کہ وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت سے بے خوف ہو گئے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے بارے میں پوری تفصیل سے بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ:(ترجمہ)’’پھر کیا بستیوں کے لوگ اب اس سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ ہماری گرفت کبھی اچانک ان پر رات کے وقت نہ آجائے جب کہ وہ سوئے پڑے ہوں؟ یا انہیں اطمینان ہو گیا ہے کہ ہمارا مضبوط ہاتھ کبھی یکایک ان پر دن کے وقت نہ پڑے گا جبکہ وہ کھیل رہے ہوں؟ کیا یہ لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہیں؟ حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہو۔‘‘(سورۃ الاعراف:۹۹)۔ ان کے اس مکروہ کردار کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت سے بے خوف ہو گئے تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اس قدر نعمتوں سے نوازا اور مال و دولت میں اس قدر فراوانی عطا فرمائی کہ یہ لوگ اس بات کو قطعاً بھول گئے کہ یہ مال و متاع بھی ہماری گرفت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ امام حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’وہ شخص بڑا بیوقوف ہے اور احمق ہے جس پر دنیا کے مال و متاع کے دروازے کھول دیئے جائیں اور وہ اس کو اپنے لئے آزمائش اور امتحان نہ سمجھے‘‘ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’ ایک قوم نے اللہ تعالیٰ کے احکام سے بغاوت اور سرکشی کی اور اللہ تعالیٰ نے کسی بھی قوم کو گرفت میں نہیں لیا حتی کہ وہ اللہ کے انعام و اکرام کی وجہ سے عیش و عشرت میں پڑ گئے اور اس عارضی وسعت رزق سے دھوکا کھا بیٹھے۔پس اب کسی شخص کو دھوکے میں نہ آنا چاہیئے۔‘‘ ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’انسان کی نافرمانیوں پر اگر اللہ تعالیٰ اس کی پسند کے مطابق دنیا کا مال و متاع دیتا چلا جائے تو اس کے معنی صرف اسے ڈھیل دینا ہے۔‘‘(رواہ احمد وابن جریر)۔ اسماعیل بن رافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’اللہ تعالیٰ کی گرفت سے بے خوف ہونے کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ انسان گناہ کرتا چلا جائے،اور اُس پر مغفرت کی اُمید رکھے۔‘‘(رواہ ابن ابی حاتم)۔ بعض متقدمین اہل علم نے مکر اللہ کی مندرجہ ذیل تشریح فرمائی ہے:’’جب انسان گناہ پر گناہ کرتا چلا جاتا ہے تو بعض اوقات اللہ اسے ڈھیل دے دیتا ہے اور مزید انعام و اکرام کی بارش کر دیتا ہے اور پھر اسے اچانک اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔‘‘ مکر اللہ کی یہ مختصر سی تشریح تھی جو مختلف علمائے کرام اور محدثین عظام کی عبارات سے پیش کی گئی۔واللہ اعلم۔
x
صفحہعنوان
6مقدمہ
11کِتَابُ التَّوْحِیْدِ
20فضل التوحید ومایکفر من الذنوب
30مَنْ حَقَّقَ التَّوحیْدَ دَخَلَ الْجَنَّۃ بِغَیْرِ حِسَابٍ
36بابُ: الخوف من الشرک
40بابُ: الدعا الی شھادۃ اَنْ لَّا اِ لٰہٰ اِ لَّا اللّٰه
47بابُ: تفسیر التوحید و شھادۃ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰه
53بابُ: من الشرک لبس الحلقۃ و الخیط
56بابُ: ماجاء فی الرقٰی والتمائم
59بابُ: من تبرک وشجر حجر ونحوہما
64بابُ: مَا جَاءَ فِی الذَّبْحِ لِغَیْرِ اللّٰه
68بابُ: لا یذبح ِللّٰه بمکان یذبح فیہ لغیر اللّٰه
70بابُ: من الشرک النذر لغیر اللّٰہ
72بابُ: مِنَ الشِّرکِ الاسْتِعَاذَۃ بِغَیر اللّٰه
74بابُ: مِنَ ا لشِّرْکَ الْاِسْتِغَاثَۃُ بِغَیْرِ اللّٰه وَدُعَاء غَیْراللّٰه
85بابُ: قول اللّٰه تعالٰی اَیُشْرِکُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ شَیْئًا وَّ ھُمْ یُخْلَقُوْنَ وَ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ لَھُمْ نَصْرًا وَّ لَا اَنْفُسَھُمْ یَنْصُرُوْنَ
93قول اللّٰه تعالیٰ حَتّٰی اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِھِمْ قَالُوْا مَا ذَا قَالَ رَبُّکُمْ قَالُوا الْحَقَّ وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ
99بابُ: الشفاعۃ
106بابُ: اِنَّکَ لَا تَھْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰکِنَّ اللّٰه یَھْدِیْ مَنْ یَّشَاءُ
110بابُ: مَا جَاءَ ان سبب کفر بنی آدم وترکھم دینھم ھو الغلو فی الصلحین
117بابُ: من التغلیظ فیمن عبد اللّٰه عند قبر رجل صالح فکیف اذا عبدہ
124بابُ: ان الغلو فی قبور الصالحین یصیرھا اوثانا تعبد من دون اللّٰه
129بابُ: مَا جَاءَ فی حمایۃ المصطفٰی صلی اللّٰه علیہ وسلم التوحید و سد کل طریق یوصل الی الشرک
134بابُ: باب ماجاء ان بعض ھذہ الامۃ یعبد الاوثان
145مَا جَاءَ فِی السِّحر
149بابُ: بیان شیٔ من انواع السحر
153بابُ: مَا جَاءَ فی الکُھّان و نحوھم
159بابُ: مَا جَاءَ فی النشرۃ
161بابُ: مَا جَاءَ فِی التَّطَیُّرِ
169بابُ: مَا جَاءَ فِی التَّنْجِیْمِ
173بابُ: مَا جَاءَ فِی الْإِسْتِسْقَاءِ بِالْأنْوَاءِ
179بابُ: فی قولہٖ تعالیٰ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰه اَندَادًا یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰه
195بابُ: قول اللّٰه تعَالیٰ اِنَّمَا ذَالِکُمُ الشَّیْطَانُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَائَ ہٗ فَلَا تَخَافُوْھُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
208بابُ: قول اللّٰه تعالیٰ وَعَلَى اللّٰه فَتَوَكَّلُوا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ
216بابُ: اَفَاَمِنُوْا مَکْرَ اللّٰه فَلَا یَاْمَنُ مَکْرَ اللّٰه اِلَّا الْقَوْمُ الْخَاسِرُوْنَ(الاعراف:۹۹)
221بابُ: من الایمان باللّٰه الصبر علی اقدار اللّٰه
226بابُ: مَا جَاءَ فی الریاء
231بابُ: مِنَ الشِّرْکِ اِرَادَۃُ الْاِنْسَانِ بِعَمَلِہِ الدنیا
240بابُ: من اطاع العلماء والامرا فی تحریم ما احل اللّٰه او تحلیل ما حرم اللّٰه فقد اتخذھم اربابا من دون اللّٰه
249بابُ: اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ یَزْعُمُوْنَ اَنَّھُمْ اٰمَنُوْا بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ وَ مَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَحَاکَمُوْا اِلَی الطَّاغُوْتِ وَ قَدْ اُمِرُوْا اَنْ یَّکْفُرُوْا بِہٖ وَ یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّضِلَّھُمْ ضَلَالًا بَعِیْدًا(سورۃ النساء:۶۰)
256بابُ: مَنْ جَحَدَ شَیْئًا مِّنَ الْاَسْمَآئِ وَ الصِّفَاتِ
259بابُ: قال اللّٰه تعالی یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰه ثُمَّ یُنْکَرُوْنَھَا وَ اَکْثَرُھُمُ الْکَافِرُوْنَ
261بابُ: فَلَا تَجْعَلُوْ ِللّٰه اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
266بابُ: مَا جَاءَ فیمن لم یقنع بالحلف باللّٰه
269قول ما شاء اللّٰه و شئت
273من سب الدھر فقد اذی اللّٰه
275بابُ: التسمی بقاضی القضاۃ و نحوہٖ
278بابُ: احترام اسماء اللّٰه تعالیٰ
280بابُ: من ھزل بشی فیہ ذکر اللّٰه او القرآن او الرسول
283بابُ: قال اللّٰه تعالٰی وَلَئِنْ اَذَقْنٰہُ رَحْمَۃً مِنْ بَعْدِ ضَرَّآئَ مَسَّتْہُ لَیَقُوْلَنَّ ھٰذَا لِیْ وَ مَآ اَظُنُّ السَّاعَۃَ قَآئِمۃً وَّ لَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰی رَبِّیْ اِنَّ لِیْ عِنْدَہٗ لَلْحُسْنٰی فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ لَنُذِیْقَنَّھُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ(فصلت:۵۰)
286بابُ: قول اللّٰه تعالیٰ وَ للّٰه الْاَسْمَاء الْحُسنٰی فَادْعُوہ بِھَا وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یلحدون فی اَسْمَائِہ(سورۃ اعراف:۱۸۰)
293بابُ: لا یقالُ السلام علی اللّٰه
294بابُ: اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ اِنْ شِئْتَ
295بابُ: لَا یَقُوْلُ عَبْدِیْ وَ اُمَتِیْ
297بابُ: لا یرد من سال باللّٰه
300بابُ: لَا یُسْالُ بِوَجْہِ اللّٰه اِلَّا الْجَنَّۃُ
302بابُ: مَا جَاءَ فی اللو
305بابُ: النھی عن سب الریح
307یَظُنُّوْنَ بِاللّٰه غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاھِلِیَّۃِ یَقُوْلُوْنَ ھَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَیْیئٍ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ کُلَّہٗ ِللّٰه یُخْفُوْنَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ مَّا لَا یُبْدُوْنَ لَکَ(آل عمران:۱۵۴)
308بابُ: مَا جَاءَ فی منکری القدر
311بابُ: مَا جَاءَ فی المصورین
317مَا جَاءَ فی کَثْرَۃِ الْحَلْفِ
319بابُ: مَا جَاءَ فی ذمۃ اللّٰه و ذمۃ نبیہ
321بابُ: مَا جَاءَ فی الْاِقْسَامِ عَلَی اللّٰه
323بابُ: لَا یُسْتَشْفَعُ بِاللّٰه عَلٰی خَلْقِہٖ
326بابُ:
327مَا جَاءَ فی حمایۃ النبی حمی التوحید و سدہ طرق الشرک
329بابُ: مَا جَاءَ فی قول اللّٰه تعالیٰ وَمَا قَدَرُوا اللّٰه حَقَّ قَدْرِہٖ وَ الْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَ السَّمَاوَاتُ مَطْوِیّٰتٌ بِیَمِیْنِہٖ سُبْحَانَہٗ وَ تَعَالٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَ(الزمر:۶۷)
Flag Counter