Maktaba Wahhabi

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں

مؤلف: پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی

ناشر: دار النور اسلام آباد

میں نے عرض کیا:’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’انصار کے سوا میرے پاس کوئی نہ آئے۔‘‘ پھر فرمایا:’’وہ صفا پر میرے پاس پہنچ جائیں۔‘‘ وہ(ابوہریرہ رضی اللہ عنہ)بیان کرتے ہیں:’’ہم روانہ ہوئے، تو کیفیت یہ تھی، کہ ہم جسے چاہتے قتل کردیتے اور اُن(قریش)میں سے کوئی اپنا دفاع کرنے کے بھی قابل نہ تھا۔‘‘ انہوں(ابوہریرہ رضی اللہ عنہ)نے(مزید)بیان کیا:’’ابوسفیان آئے اور کہا:اے اللہ کے رسول!قبیلۂ قریش کا نام و نشان مٹ گیا، آج کے بعد قریش کا وجود ختم ہوجائے گا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ابوسفیان کے گھر میں داخل ہونے والے کے لیے امن ہے۔(اس سے تعرض نہ کیا جائے گا)۔‘‘ انصار نے(یہ اعلان سن کر)آپس میں ایک دوسرے سے کہا:’’اپنی بستی کی محبت اور کنبے کی شفقت آدمی(رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم)پر غالب آگئی ہے۔‘‘ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:’’وحی آئی اور وحی کے ختم ہونے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز دی۔’’اے گروہِ انصار‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’ہم حاضر ہیں، ہم حاضر ہیں۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم نے کہا ہے:’’آدمی پر اس کی بستی کی محبت غالب آگئی ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
7پیش لفظ
8موضوعِ کتاب کے متعلق چار سوالات:
8خاکۂ کتاب:
9حرفِ آخر:
9شکر و دعا:
11مبحث اوّل : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساری مخلوق سےزیادہ محبت کرنے کی فرضیت
11تمہید:
11۱:اپنی جان سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت:
13۲:والد اور بیٹے سے بھی زیادہ محبت کرنے کی فرضیت:
14۳:اہل، مال اور سب لوگوں سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت:
15۴:مخلوق میں سے کسی کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ محبت کرنے پر وعید:
16آیت کی تفسیر میں مفسرین کے اقوال:
19مبحث دوم: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ثمرات و فوائد
19تمہید:
19۱:لذّتِ ایمان کا باعث ہونا:
20۲:محب کا آخرت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہونا:
25مبحث سوئم : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی علامتیں
25تمہید:
29-پہلی علامت- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار اور صحبت کی شدید تمنا
29تمہید:
29۱:سفرِ ہجرت میں رفاقت میسر آنے پر شدّتِ مسرت سے صدیق رضی اللہ عنہ کا رونا:
32۲:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری پر انصار کی مسرت:
37۳:انصار کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے محرومی کا اندیشہ:
42۴:جنت میں دیدار سے محرومی کے اندیشے کی وجہ سے صحابی کی تشویش:
44۵:جنت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کے لیے ربیعہ رضی اللہ عنہ کی فرمائش:
45۶:انصار کا بکریوں اور اونٹوں پر صحبتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو ترجیح دینا:
49۷:فاروق رضی اللہ عنہ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جوار میں دفن ہونے کی تمنا:
52۸:صدیق رضی اللہ عنہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقتِ رحلت کا ادراک کرکے رونا:
53۹:صدیق رضی اللہ عنہ کا وفاتِ حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنحضرت کو یاد کرکے رونا:
54۱۰:صدیق رضی اللہ عنہ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جلدی چلے جانے کی تمنا:
57-دوسری علامت- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جان اور مال نچھاور کرنے کی خاطر مستعد ہونا
57تمہید:
58۱:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے پر صدیق رضی اللہ عنہ کا رونا:
60۲:مقداد رضی اللہ عنہ کا معرکۂ بدر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں جم کر لڑنے کا عزم:
62۳:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے گیارہ انصاریوں اور طلحہ رضی اللہ عنہم کی فداکاری:
66۴:ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا اپنے سینے کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینۂ مبارک کے لیے ڈھال بنانا:
68۵:ابودجانہ رضی اللہ عنہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ڈھال بننا:
69۶:ایک انصاری کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پر رخسار رکھے رحلت کرنا:
70۷:عالَم نزع میں سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کی فکر کرنا:
73۸:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سواری سے گرنے سے بچانے کی خاطر رات بھر ساتھ چلنا:
75-تیسری علامت- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اوامر کی تعمیل اور نواہی سے اجتناب
75تمہید:
76۱:حضراتِ انصار کا حالتِ رکوع ہی میں چہروں کو کعبۃ اللہ کی طرف پھیر دینا:
77۲:ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل میں صحابہ کا ایک دوسرے کے قریب پڑاؤ ڈالنا:
78۳:ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل میں ہانڈیوں کو ابلتے ہوئے گوشت سمیت انڈیل دینا:
80۴:شراب کے اعلانِ حرمت پر اُسے مدینہ کی گلیوں میں بہا دینا:
83۵:حکمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل میں دشمنوں سے ایفائے عہد:
85۶:ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل میں ریشمی مصنوعات سے اجتناب:
88۷:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو تے اُتارتے دیکھ کر جوتے اُتارنے میں جلدی کرنا:
90۸:خاتون کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے وعید سُن کر سونے کے کنگن اتار دینا:
94-چوتھی علامت- سنّتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت اور شریعتِ اسلامیہ کا دفاع
94تمہید:
95۱:اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان کی قربانی اور دوسروں کو اس کی دعوت:
98۲:پیغامِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پہنچاتے ہوئے جان فدا ہونے پر حرام رضی اللہ عنہ کی خوشی:
100۳:صدیق رضی اللہ عنہ کا حالات کی سنگینی کے باوجود جیشِ اسامہ رضی اللہ عنہ روانہ کرنا:
104۴:سنگین حالات کے باوجود مانعینِ زکوٰۃ اور مرتدین کے خلاف جہاد:
106۵:براء رضی اللہ عنہ کا دیوار کے اُوپر سے دشمن کے باغ کے اندر پھینکے جانے کا مطالبہ:
108۶:معرکۂ یرموک میں چار سو مسلمانوں کی موت پر بیعت:
109۷:دشمن کے بڑے قلعے کا دروازہ کھولنے کے لیے زبیر رضی اللہ عنہ کا اوپر چڑھنا:
110۸:نُعمَان بن مُقَرِّن رضی اللہ عنہ کی اپنی شہادت کے ساتھ مسلمانوں کی فتح کی دعا:
111۹:اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانیں فدا کرنے کی خاطر مسلمانوں کا اشتیاق:
114شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان میں راہِ اعتدال سے نہ ہٹنا
114چار احادیث:
118ا:خلاصۂ کتاب:
119ب:اپیل:
120مراجع ومصادر
Flag Counter