ہیں اور محرمات سے باز رہتے ہیں ‘ اور کبھی بعض مستحبات کو چھوڑتے اور بعض مکروہات کے مرتکب ہوتے ہیں۔
’’نیکیوں میں سبقت کرنے والوں ‘‘ سے مراد وہ لوگ ہیں جو تمام واجبات ومستحبات کو ادا کرتے ہیں اور تمام محرم و مکروہ اعمال سے اجتناب کرتے ہیں۔[1]
اسی طرح اہل سنت وجماعت اہل قبلہ میں سے کسی کو محض گناہوں یا کبائر کے ارتکاب سے کافر نہیں قرار دیتے ‘ جب تک کہ گنہ گار شخص اس گناہ یا کبیرہ کو حلال نہ سمجھے، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’من صلی صلاتنا، واستقبل قبلتنا، وأکل ذبیحتنا فذلک المسلم۔‘‘[2]
|