Maktaba Wahhabi

27 - 31
اس کو اس سے کہیں بہتر عطا کرتا ہیں۔ (٭)۔8۔ سہرا اور گانا باندھنا: بعض علاقوں میں یہ رواج ہے کہ دولہا اور اس کے کسی رشتہ دار مرد(بھتیجا،بھانجا)کو سہرا باندھا جاتا ہے جو ان کے ماتھوں پر سجا کر آنکھوں کے سامنے ڈال دیا جاتا ہے۔اسی طرح بعض جگہوں پر دولہا کے دائیں ہاتھ میں کپڑے سے تیار شدہ کڑا نما چیز ڈالی جاتی ہے جسے(گانا)کانام دیا جاتا ہے۔یہ رسم ہندوؤں کی طرف سے اسلام میں داخل شدہ ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں اس میں کیا حرج ہے۔ہماری گذارش ہے کہ بہت زیادہ حرج ہے۔ہم نے اسلامی تعلیمات کو چھوڑ کر غیر مسلموں کی پیروی کو اپنا شعار بنا لیا ہے۔پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں(ترجمہ)’’جس نے کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے۔‘‘ اس لئے دشمنان اسلام کے طریقوں کو چھوڑ کر اسلامی طرز زندگی اپنانا ہر مسلمان پر واجب ہے۔ دعوت طعام اور ولیمہ میں شریعت کی خلاف ورزی فقراء کو نظر انداز کرنا: یہ بات جائز نہیں کہ دعوت طعام میں فقراء کو نظر انداز کر دیا جائے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(ترجمہ)’’ولیمہ کی وہ دعوت بہت ہی بری ہے جس میں مالداروں کو بلایا جائے اور مساکین کو منع کر دیا
Flag Counter