Maktaba Wahhabi

40 - 38
یہ بھی یاد رہے ایام قربانی میں ذبح ہونے والے جانوروں کے مبالغہ آمیز اعداد و شمار دیتے ہوئے یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ قربانی کے تین چار دن عام مذبح خانے بند رہتے ہیں اور عید سے کئی دن قبل اور بعد بھی ذبیحہ کی رفتار خاصی کم رہتی ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اعداد و شمار ترتیب دیتے ہوئے اس بچت کو میزان سے منہا کر لیا جائے۔ امید ہے کہ جمع و تفریق کا یہ عمل کسی نہ کسی درجہ میں ان خطرات کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔ چند ضروری مسائل ذوالحجہ کا چاند دیکھ کر عموماً اور نو سے تیرہ تک خصوصیت سے تکبیریں پڑھنی چاہئیں۔(بخاری) خاص کر نماز کے بعد۔ ٭ تکبیر کے الفاظ یہ ہیں: اللّٰه اکبر اللّٰه اکبر لا الٰہ الااللّٰه واللّٰه اکبر اللّٰه اکبر وللّٰه الحمد
Flag Counter