Maktaba Wahhabi

37 - 38
حاصل کلام ہم نے پرویز صاحب اور ان کے "دلائل" پر مناسب حد تک تنقید کر دی ہے جس سے ان کے معتقدات کی خاصی اور ان کے استدلال کی کمزوری بلکہ ان کے انداز فکر کی کجی بھی ظاہر ہے اور یہ امر بخوبی روشن ہے کہ وہ اپنا مدعا ثابت نہیں کر سکے۔ بلکہ اپنے مزعومہ دعوے کو ثابت کرنے کے لئے قرآن مجید کے غلط ترجمہ اور غلط تشریحات کے مرتکب ہوئے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے کتنی باتیں ایسی کہی ہیں، جس کا ثبوت انہوں نے نہیں دیا اور نہ ہی قیامت تک دے سکیں گے۔ (ولو کان بعضھم لبعض ظھیراً) اور جب تک وہ ان امور کا اثبات نہ کر سکیں، ان کے لئے زیبا نہیں کہ پوری امت کے مدمقابل بنیں اور ڈیڑھ ہزار سال کے عملی تواتر کو ملوکیت اور پیشوائیت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ اور پورے اسلامی نظام کو محرف قرار دیں۔ مثبت انداز میں کہنے کے عادی ہیں۔ مخالف فریق کے دلائل کو اس کے مسلمات کی رو سے رد کرنا اگرچہ مشکل نہیں، لیکن ہمارے احباب اس طرف کم سے کم توجہ دیتے ہیں، اس لئے ہم نے اس انداز کو ضروری سمجھا۔
Flag Counter