Maktaba Wahhabi

23 - 38
محترم! یہ کن الفاظ کا ترجمہ اور کون سی آیت کا مفہوم ہے؟ قرآن کریم کے بیان کے مطابق تو اس وقت کعبہ کا نام و نشان بھی نہ تھا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بنائے کعبہ کا حکم ہی اس واقعہ کے کافی عرصہ بعد ہوا۔ چلتے چلتے یہ بھی فرما دیجئے کہ آپ کا یہ فقرہ کہ " اللہ نے پکارا اے ابراہیم! تم نے خواب کو حکم خداوندی۔۔۔پر محمول کر کے اس کی پوری تکمیل کر دی" کن الفاظ کا ترجمہ ہے؟ ذبح عظیم سے مراد پھر آپ نے لکھا ہے کہ: "حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ مینڈھا ذبح کرنے کا واقعہ بھی قرآن میں نہیں توریت میں ہے۔" برائے مہربانی اتنا تو بتا دیجئے: وفدیناہ بذبح عظیم (سورۃ الصفت آیت:107) کا مطلب کیا ہے ، لیکن اس کا ترجمہ اور مفہوم بیان کرتے ہوئے ذرا قواعد عرب کا احترام رہے۔ پھر آپ نے یہ بھی کہا ہے کہ: " قرآن نے یہ کہیں نہیں کہا کہ اس واقعہ عظیمہ کی یاد میں جانور ذبح کیا کرو۔"
Flag Counter