Maktaba Wahhabi

13 - 38
اپنی کڑی اور بے لاگ تنقید سے ان تمام مساعی کو ناکام بنا دیا اور سرور کائنات علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عمل و ارشادات کو کذب و بناوٹ اور ترمیم و اضافہ سے محفوظ رکھنے کے لئے رجال و اسانید کے دفاتر مرتب کر ڈالے۔ اور جرح و تعدیل کے وہ متوازن اور نیچرل قواعد ترتیب دئیے کہ دودھ اور پانی الگ کر دکھایا۔ انتہا یہ کہ اس مقصدِ اہم کے لئے لاکھوں ناقلین کی امانت و دیانت ، تقویٰ و طہارت اور ثقاہت و فقاہت کے علاوہ ان کی مرگ و حیات اور تعلیم کی تفصیلات اور تلامذہ و اساتذہ کے تمام سلاسل کو مدون اور منضبط کر ڈالا۔ اور یہ سب کچھ محض اس لئے ہوا کہ قرآن اور صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی غلط بات منسوب نہ ہو سکے اور دین اپنی صورت میں محفوظ رہے۔ علمائے سلف کی مساعی علمائے سلف کی انہی مساعی جمیلہ کا ثمرہ ہے کہ آج بھی تلاوت قرآن اور حدیث کا مطالعہ کرتے ہوئے نہ تو بُعد زمانی محسوس ہوتا ہے اور نہ ہی اس چشمہ صافی میں کسی تکدر کا احساس ہوتا ہے بلکہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ قرآن مجید اپنی تمام رعنائی اور عین موقع کی مناسبت سے ہمارے سامنے نازل ہو رہا ہے اور احادیث ہم خود رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سن رہے ہیں اور ہمارے اسلاف کی یہی علمی اور
Flag Counter