Maktaba Wahhabi

6 - 38
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد: "قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ" تصنیف لطیف جناب حافظ محمد ابراہیم کمیر پوری رحمہ اللہ تعالیٰ کا مکتبۃ السنۃ کی طرف سے یہ تیسرا ایڈیشن ہے۔ اس تیسرے ایڈیشن کی کمپوزنگ کمپیوٹر پر کرائی گئی ہے۔ کتاب کی افادیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ سال 1413ھ میں کتاب منظر عام پر آتے ہی ختم ہو گئی۔ حافظ صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں۔ آپ علمی، سیاسی، صحافتی، الغرض ہر میدان میں غیرمعمولی شخصیت کے حامل تھے۔ مجھے متعدد بار آپ کے خطابات سننے اور آپ سے ملاقات کا شرف نصیب ہوا ہے ہر خطاب اور ملاقات کا علیحدہ علمی رنگ دیکھنے میں آیا۔ اللہ عزو جل کا احسان ہے کہ مکتبۃ السنۃ نے ایک سال کے عرصہ میں بارہ کتب و رسائل شائع کئے ہیں، اللہ قبول فرمائے۔ آمین۔ وصلی اللّٰه علیہ نبیہ محمد و علی آلہ وسلم
Flag Counter